ETV Bharat / state

بریلی: پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو میں شیروں کے لیے قرنطینہ مراکز بنانے کی تیاری - pilibhit tiger reserve in bareilly

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو میں شیروں کی نگرانی کے لئے 50 کیمرے نصب کرنے کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی کورونا مثبت پائے جانے والے شیروں کے لیے قرنطینہ مراکز بھی بنایا جارہا ہے۔

پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو میں شیروں کے لیے قرنطینہ مراکز بنانے کی تیاری

author img

By

Published : May 10, 2021, 4:57 PM IST

جنگلی جانوروں پر بھی کورونا کا خطرہ منڈرانے لگا ہے۔ حیدر آباد میں آٹھ شیروں میں انفیکشن کے علامات پائے جانے کے بعد بریلی ڈویژن میں واقع پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو انتظامیہ بھی محتاط ہو گیا ہے۔ شیروں کی نگرانی کے لئے 50 کیمرے نصب کرنے کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی شیروں کے لئے ایک کوارنٹین سینٹر بھی بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو میں شیروں کے لیے قرنطینہ مراکز بنانے کی تیاری
اسی طرز پر ضلع لکھیم پور کے میلانی میں واقع دودھوا ٹائیگر ریزرو میں ایک شیر نے ایک شخص کو معمولی طور پر زخمی کر دیا تھا۔ بعد میں واضح ہوا کہ وہ شخص کورونا مثبت تھا۔ لہزا وہاں بھی شیروں کو کورونا علامت کا خدشہ اور خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ کورونا کے کوئی علامات ہیں یا نہیں۔ پھر بھی احتیاط کے طور پر تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ تاہم ، نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) نے پہلے ہی ہدایات جاری کر دی تھی کہ انفیکشن کے پیش نظر پی ٹی آر سیاحت پر بھی یکم مئی سے پابندی عائد کردی ہے۔ شیروں سمیت جنگلات کی زندگی کے تحفظ کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔بریلی ڈویژن کے چار اضلاع میں شمار ضلع پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو میں مختلف مقامات پر 50 کیمرے نصب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کیمروں کے ذریعے، چوبیس گھنٹوں تک شیروں کی نوعیت پر نگاہ رکھی جائے گی۔ ڈاکٹرس کا ایک پینل کیمرا ڈیٹا کا تجزیہ کرے گا۔ پی ٹی آر کی ہری پور رینج میں واقع نودیا ریسٹ ہاؤس میں کوارنٹین سینٹر قائم کیا جائےگا۔ اگر شیر میں کوئی کورونا کی کوئی علامات واقع ہوتی ہے، توپھر اُسے قرنطین سینٹر میں رکھا جائے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.