ETV Bharat / state

Seema Magazine Published in AMU: پروفیسر سیما صغیر کی حیات و خدمات پر مبنی سہ ماہی ادبی مجلہ 'سیما' کا اجرا - ادبی رسالے میں نئے لکھنے والوں کو موقع دیا جائےگا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو کی سابق معلمہ، ایک بہترین نثر نگار اور صاحب قلم پروفیسر مرحومہ سیما صغیر سے منسوب ایک ادبی مجلہ جاری کیا گیا ہے، جو خالص ادبی میگزین ہے جس میں تنقیدی، تحقیقی، لسانی، علمی تہذیبی نوعیت کے مضامین کے علاوہ تخلیقی ادب کی بھی بھرپور نمائندگی ہوگی۔ معروف قلمکاروں کے علاوہ اس رسالے کے دروازے ان نئے لکھنے والوں کے لیے بھی کھلے رہیں گے جن کی تخلیقات رسالہ کے معیار کے مطابق ہوں گی۔ Literary Magazines Seema Published

quarterly Literary Magazines seema published in aligarh
پروفیسر سیما صغیر کی حیات و خدمات پر مبنی سہ ماہی ادبی مجلہ 'سیما' کا اجراء
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 4:48 PM IST

علیگڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو سے ریٹائرڈ پروفیسر صغیر افراہیم کی اہلیہ پروفیسر سیما صغیر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو میں پروفیسر تھیں جو شعبہ اردو کی ایک لائق معلمہ، ایک بہترین نثر نگار اور صاحب قلم خاتون تھیں، جن کا انتقال 28 مارچ سنہ 2022 کو دہلی کے ایک ہسپتال میں ہوگیا تھا۔ ان کی یاد میں غریب بچیوں کے لیے تعلیم و تربیت کا ادارہ 'خیابان ادب' شروع کیا گیا۔ پروفیسر سیما صغیر کی حیات و خدمات پر مبنی ان کے ہی نام سے ایک سہ ماہی ادبی مجلہ "سیما" بھی جاری کیا گیا ہے۔ مذکورہ ادبی مجلہ کا اجرا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ Literary Magazines Seema Published

ادبی مجلہ سے متعلق پروفیسر صغیر افراہیم نے بتایا کہ ایک عرصہ سے میرے اور سیما Dr. Seema Saghir کے ذہن میں یہ خیال پروان چڑھ رہا تھا کہ علیگڑھ میں ایک ایسا آشیانہ قائم کیا جائے جس میں مختلف نوعیت کی علمی ادبی اور تہذیبی سرگرمیوں کے لیے گنجائش نکل سکے، نیز غریب بچیوں کے لیے تعلیم و تربیت کی ممکن سہولیات بھی مہیا کرائی جا سکیں۔ اس مقصد کے تحت ادارہ 'خیابان ادب' کا قیام عمل میں آیا جس میں ڈاکٹر عارف حسین خاں کی دوکتابوں "دیوان عارف" اور میر کا شاعری آہنگ" کا اجرا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ یوم غالب کے موقع پر رسالہ تحریک ادب، بنارس (مدیر جاوید انور) کے خصوصی شمارہ کا اجرا بھی عمل میں آیا۔'

ویڈیو
پروفیسر صغیر افراہیم نے بتایا کہ اُن دنوں سیما اپنی خرابی صحت کے باوجود پروگرام میں شریک ہوئیں، دلی مسرت کا اظہار کیا اور اس کے پھلنے پھولنے کی دعائیں کیں۔ ادارہ کے قیام کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ اس کے تحت ایک ادبی مجلہ بھی جاری کیا جائے جو ادبی سرگرمیوں کا بھرپور احاطہ کر سکے۔ لیکن یہ کام کووڈ 19 وبا نیز سیما کی صحت کی وجہ سے مسلسل التوا میں پڑھتا رہا۔

سیما کے انتقال 28 مارچ 2022 کے بعد احباب کے مشورے سے طے پایا کے اس مجلے کا نام ان کے نام پر رکھا جائے۔ یہ مجلہ خالص ادبی ہوگا جس میں تنقیدی، تحقیقی، لسانی، علمی تہزیبی نوعیت کے مضامین کے علاوہ تخلیقی ادب کی بھی بھرپور نمائندگی ہوگی۔ معروف قلمکاروں کے علاوہ اس رسالے کے دروازے ان نئے لکھنے والوں کے لیے بھی پوری طرح کھلے رہیں گے جن کی تخلیقات رسالہ کے معیار کے مطابق ہوں گی۔

پروفیسر صغیر افراہیم نے بتایا اس ادبی مجلہ "سیما" کو ادبی حلقے میں بہت پسند کیا جارہا ہے، ملک اور بیرونی ممالک سے ہمارے پاس پیغام آ رہے ہیں۔ مجھے بھی اس پر فخر ہے کہ پروفیسر سیما میری شریک حیات تھیں۔ مرحومہ پروفیسر سیما کی صاحبزادی و ادبی مجلہ سیما کی معاون مدیر، ثنا فاطمہ نے کہا کہ یہ رسالہ میری والدہ کے نام پر ان کی یاد میں نکالا گیا ہے، رسالے میں ابھی کے جو مضامین ہیں، وہ ان کی خدمات اور یادوں پر مشتمل ہیں جن میں سے کچھ بیرونی ممالک سے بھی لوگوں نے بھیجے تھے اور آگے اس میں ادبی مضامین ہی رہیں گے۔'

مزید پڑھیں:

Seema Magazine Published in AMU: پروفیسر سیما صغیر کی حیات و خدمات پر مبنی سہ ماہی ادبی مجلہ 'سیما' کا اجرا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.