پوروانچل ایکسپریس وے کو پہلے غازی پور تک ہی بنایا جا رہا تھا، لیکن اب اسے بلیا تک منسلک کیا جا رہا ہے۔
غورطلب ہے کہ بلیا مشرقی اترپردیش میں اتر پردیش کا آخری ضلع ہے اور ریاست بہار سے جڑا ہے۔
یوپیڈا کے افسروں سے ملی اطلاعات کے مطابق 340.824 کلو میٹر لمبے ایکسپریس وے کو چھ لین کا بنایا جا رہا ہے۔ مستقبل میں اسے آٹھ لین تک توسیع کیا جا سکے گا۔
اتر پردیش کی یوگی حکومت نے اسے ایکسپریس۔وے کو 36 ماہ میں پورا کرنے کا ہدف رکھا، لیکن اب اسے 30 ماہ کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس۔ وے کے تعمیراتی کام کی شروعات ایک سال قبل 10 اکتوبر کو ئی تھی۔
یوگی حکومت نے مین کیرج وے کو مکمل کرنے کے لیے 24 ماہ کا ہدف رکھا ہے۔
یو پیڈا کے سی ای او اونیش اوستھی کے مطابق ایکسپریس۔ وے کا مین کیرج۔ وے ایک سال بعد اگست 2020 میں شروع کر دیاجائے گا۔
ایکسپریس۔ وے کے حصول کے لیے زمین پر 97 فیصد کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
ایکسپریس۔ وے کے راستے میں تجویز کردہ ریلوے اوور برج سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی اجازت بھی ریلوے سے مل چکی ہے۔
ایکسپریس وے کو وزارت ماحولیات سے بھی اجازت مل چکی ہے۔