ETV Bharat / state

سی اے اے کا مقصد مذہب کے نام پر تفریق پیدا کرنا ہے - The whole world is worried about the country's falling economy.

ممبئی سے گاندھی شانتی سندیش یاترا لے کر منگل کو کانپور پہنچے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کہا کہ ایک طرف ملک میں جہاں جمہوریت خطرے میں ہے، تووہیں ملک کی گرتی معیشت سے پوری دنیا فکر مند ہے۔

سی اے اے کا مقصد مذہب کے نام پر تفریق پیدا کرنا ہے

author img

By

Published : Jan 28, 2020, 6:17 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:34 AM IST

انہوں نے کہا کہ سی اے اے /این آر سی کے خلاف ہونے والے احتجاجوں کو حکومت انگریزوں کی طرز پر پرتشدد کے ذریعے دبارہی ہے،جھوٹ اورتشدد پر حکومتیں نہیں چلتی ہیں۔

مخالفت کو دبانے کے بجائے حکومت بات چیت کا طریقہ اپنائے،سنہا نے شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد کی عدالتی جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سی اے اے سے مذہب اور ذات کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے،سی اے اے کا لایا جانا صرف حکومت کی نوٹنکی ہے۔

سی اے اے کا مقصد مذہب کے نام پر تفریق پیدا کرنا ہے
سی اے اے کا مقصد مذہب کے نام پر تفریق پیدا کرنا ہے

اس موقع پر سنہا نے ایس پی لیڈروں سے بات کی اور کہا کہ گاندھی جی کا قتل کیا گیا لیکن ہم ان کے اصولوں کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔
سنہا نے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے غلط فیصلے نے ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے جس کے وجہ سے آج ریاست اور مرکزی حکومتیں قرضے لے رہی ہیں۔

مودی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے نتائج پہلے زراعی شعبے پھر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پر پڑا اب اس کا اثر پورے ملک میں نظر آرہا ہے۔

مودی حکومت کے وزارت مالیات کو فیصلہ لینے کی آزادی نہیں ہے یہاں تک کہ میٹنگ میں انہیں بلایا بھی نہیں جاتا ہے،اٹل کی بی جے پی میں اور موجودہ بی جے پی میں دن رات کا فرق ہے۔
گیٹ وے آف انڈیا سے شروع ہونے والے گاندھی شانتی یاترا راجستھان،اترپردیش،ہریانہ ہوتے ہوئے 30 جنوری 2020 کو راج گھاٹ پہنچے گی، جہاں اس کااختتام ہوگا۔

30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی برسی ہے۔ گاندھی شانتی یاترا کل 3000 کلو میٹر کا لمبا راستہ طے کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:34 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.