ETV Bharat / state

اسلام اور کشمیری پنڈتوں پر مبنی کتاب شائع - Published book based on Islam and Kashmiri Pandits

کتاب کے مصنف ارجن سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ یہ کتاب ان بے گناہ کشمیری پنڈتوں کی کہانی ہے جن کے کبھی اپنے گھر ہوا کرتے تھے۔ یہ کتاب ان بے بس مسلمانوں کی کہانی بیان کرتی ہے جنہوں نے نازک دور میں بھی کشمیر پنڈتوں کو ہر طرح کی مدد کی اور انسانیت کی بنیاد پر ان کی آگے بڑھ کر مدد کی۔

Published book based on Islam and Kashmiri Pandits
اسلام اور کشمیری پنڈتوں پر مبنی کتاب شائع
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 8:36 AM IST

اترپردیش سہارنپور کے دیوبند علاقہ کے مقامی ڈاک بنگلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان مصنف ارجن سنگھ نے کہا کہ دنیا میں ہر روز ہزاروں نئی کتابیں قارئین تک پہنچتی ہیں، لیکن یہ کتاب ان سے مختلف ہے۔

اسلام اور کشمیری پنڈتوں پر مبنی کتاب شائع

یہ کتاب اس مذہب کی تعریف میں بھی ہے جس نے عرب کی عوام کو جہالت کے اندھیرے سے نکال علم کی روشنی تک پہنچایا، جاہلوں کو جینے کا سلیقہ سکھایا۔

مزید پڑھیں: ہندی زبان کی تبلیغ و اشاعت کے لیے مقابلہ کا انعقاد

یہ کتاب ان بے گناہ کشمیری پنڈتوں کی کہانی ہے جن کے کبھی اپنے گھر ہوا کرتے تھے۔ یہ کتاب ان بے بس مسلمانوں کی کہانی بیان کرتی ہے جنہوں نے نازک دور میں بھی کشمیر پنڈتوں کو ہر طرح کی مدد کی اور انسانیت کی بنیاد پر ان کی آگے بڑھ کر مدد کی۔

ارجن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے دیوناگری میں اردوزبان لکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ ان کی یہ کتاب ہندوستان کی مکمل تہذیب کی عکاسی کرسکے۔ یہ کتاب ادب کے ہر پیمانے پر فٹ ہے اور نوجوان قلم کاروں کے لیے بہت رہنمائی کرےگی۔

ارجن سنگھ نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عموما غیر مسلم افراد کسی غیر ذمہ دار مسلمان کو دیکھ اسلام کے بارے میں ایک نظریہ قائم کر لیتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے، اچھے مسلمانوں اور عرب کی تاریخ سے استفادہ کرتے ہوئے میں نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اسلام ایک اچھا مذہب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بچپن مسلمانوں کے ارد گرد گزرا ہے اس لیے وہ جانتے ہیں کہ مسلمان اور اسلام کیسا ہے۔

Intro:اینکر

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں،کشمیری پنڈتوں کو کشمیر سے نقل مکانی کے 30 سال مکمل ہونے پر نوجوان مصنف ارجن سنگھ نے ‘اسلام پر الزام‘نامی کتاب لکھی ہے، اتوار کے روز دیوبند میں کتاب کے مصنف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کتاب کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرایا۔

Body:مقامی ڈاک بنگلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان مصنف ارجن سنگھ نے کہا کہ دنیا میں ہر روز ہزاروں نئی کتابیں قارئین تک پہنچتی ہیں ، لیکن یہ کتاب ان سے مختلف ہے۔ یہ کتاب اس مذہب کی تعریف میں جس نے عرب کے عوام کو جہالت کے اندھیرے سے نکال علم کی روشنی تک پہنچایا،جاہلوں کو جینے کا سلیقہ سکھایا،یہ کتاب ان بے گناہ کشمیری پنڈتوں کی کہانی ہے جن کے کبھی اپنے گھر ہوا کرتے تھے۔یہ کتاب ان بے بس مسلمانوں کی کہانی بیان کرتی ہے جنہوںنے نازک دور میں بھی کشمیر پنڈتوں کو ہر طرح کی مدد کی اور انسانیت کی بنیادوں پر ان کی آگے بڑھ کر مدد کی ۔ ارجن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے دیوناگری میں اردوزبان لکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ ان کی یہ کتاب ہندوستان کی مکمل تہذیب کی عکاسی کرسکے۔ یہ کتاب ادب کے ہر پیمانے پر فٹ ہے اور نوجوان قلم کاروں کے لئے بہت رہنمائی کریگی۔

Conclusion:بائٹ:1 ارجن سنگھ(کتاب کے مصنف)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.