سہارنپور میں قومی لوک عدالت کا انعقاد 11 دسمبر کو کیا جارہا ہے اور اس کی تشہیر شروع کر دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی لوک عدالت کا انعقاد سبھی تحصیلوں میں کیا جائے گا۔
ضلع جج اشونی کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ قومی لوک عدالت کی تشہیر کے لیے موبائل وین چار Publicity Mobile Van for Lok Adalat روز تک پورے ضلع میں جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ عدالتوں میں چل رہے سبھی مقدمات لوک عدالت کے ذریعہ حل کئے جائیں گے اس لئے اس پروگرام کے انعقاد کے لئے تشہیر کی جارہی ہے۔
ضلع جج نے مزید بتایا کہ 'لوک عدالت کے ذریعہ آپسی سمجھوتے کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ مقدمات کا حل کیا جاسکے اور لوگوں کو مقدمات سے چھٹکارا مل سکے اس لیے لوک عدالت کا انعقاد وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے