ETV Bharat / state

Ayurvedic Mela at Meerut: میرٹھ میں منعقدہ آیورویدک میلے میں عوام کی دلچسپی

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 6:15 PM IST

میرٹھ شہر میں واقع چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں آیورویدک مہوتسو کے تحت تین روزہ آیورویدک میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں دیکھا گیا ہے کہ یونانی اور آیورویدک دوائیوں کی طرف لوگوں کا رجحان امید سے کچھ زیادہ ہی بڑھا ہے۔

Ayurvedic Mela at Meerut
Ayurvedic Mela at Meerut
میرٹھ میں منعقدہ آیورویدک میلے میں عوام کی زیادہ دلچسپی دکھائی دی

میرٹھ: میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں چل رہے تین روزہ آیورویدک میلے میں ملک کے مختلف صوبوں میں یونانی اور آیورویدک دواخانہ کی جانب سے یہاں اسٹال لگائے ہیں۔ ساتھ ہی وزارت ایوش کی طرف سے یہاں عوام کا مفت چیک اپ اور دوائیاں بھی مہیا کرائی جا رہی ہیں۔ میلے میں آئے دواخانہ کے ڈائریکٹر کا ماننا ہے کہ اس طرح کے میلے نہ صرف عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں بلکہ دوا کمپنیوں کے لیے بھی پروموشن کا ذریعہ بنتے ہیں۔ میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں آیورویدک مہوتسو کے تحت لگائے گئے میلے میں وزارت ایوش کی طرف سے یونانی آیورویدک اور ہومیوپیتھک دوائیوں کے ذریعے عوام کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرائی جا رہی ہے۔ وہیں میلے میں ڈرگس لیبارٹریز کے ڈائریکٹر نبیل انور کا کہنا ہے کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں ان کے دادا حکیم سیف الدین کا ذکر کرتے ہوئے میرٹھ کو حکیم سیف کی سرزمین بتایا یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نبیل کا کہنا ہے کہ ان کے دادا ملک کے پہلے حکیم ہوئے ہیں جن کو ہندوستان کے صدر جمہوریہ کے علاج کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور وہ پہلے ایسے حکیم ہیں جن کو پدم شری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا اور آج جس طرح سے حکومت آیوروید اور یونانی دوائیوں کو آگے لانے میں مدد کر رہی ہے یہ خوش آئند قدم ہے۔ خاص کر کووڈ 19 میں بھی یونانی اور آیورویدک دوائیاں بہت کارگر ثابت ہوئی تھیں۔ جس کی وجہ سے عوام میں ان دوائیوں کی طرف یقین بڑھا ہے۔ آیورویدک میلے میں جہاں عوام دلچسپی لے رہی ہے وہیں آیوروید میں اپنی خدمات دے رہے عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر اکھیلیش شرما نے بھی اس طرح کے میلے اور زیادہ لگانے کی بات کہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اکھیلیش فلمی ستاروں میں دیو آنند اور شاہ رخ خان کو بھی آیوروید اور یوگا کے ذریعے صحت مند رہنے کا نسخہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ عالمی سطح پر بھی نامور شخصیات کے لیے بھی اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ میرٹھ میں منعقدہ آیورویدک میلے میں جس طرح حکومت آیوروید اور یونانی علاج کی طرف عوام کو متوجہ کر رہی ہے وہ یقیناً مستقبل کے لیے بہتر قدم ثابت ہو گا جس سے عوام بغیر کسی نقصان کے لا علاج بیماریوں کا علاج کرا سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.