ETV Bharat / state

سہارنپور: پینٹنگ کے ذریعے عوام میں بیداری کی کوشش

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک جانب جہاں پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے تو وہیں دوسری جانب کورونا کے خلاف جاری جنگ میں پولیس، ڈاکٹرز، صفائی ملازمین اور میڈیا اہلکار بھی اپنا اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔

پینٹنگ کے ذریعے عوام میں بیداری کی کوشش
پینٹنگ کے ذریعے عوام میں بیداری کی کوشش
author img

By

Published : May 16, 2020, 4:48 PM IST

ایسی صورتحال میں سماجی ادارے بھی سہارنپور کے بیہٹ علاقے میں لوگوں کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہیں، جہاں سماجی تنظیمیں غریبوں میں راشن تقسیم کر رہی ہیں تو وہیں لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل کرنے کے لیے لوگوں کو مختلف طریقوں سے بیدار کر رہی ہیں۔

پینٹنگ کے ذریعے عوام میں بیداری کی کوشش، ویڈیو

بیہٹ کی سماجی تنظیم 'ہیلپنگ ہینڈ مشن' لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ چل رہی ہے۔ مشن سے وابستہ ممبران غریبوں کو راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نغموں کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں تاکہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں اور لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل کریں۔

اسی کے تحت 'ہیلپنگ ہینڈ مشن' کے ایک ممبر نے بیہٹ کے شاکمبری گیٹ کے قریب سڑک پر پینٹنگ بنا کر لوگوں کو کورو نا وائرس سے متعلق بیدار کیا جس میں ڈاکٹرز، پولیس اہلکار، صفائی ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں کی خدمات کی ستائش کی گئی اور ماسک استعمال کرنے جیسے نعرے لکھے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.