ETV Bharat / state

دیوبند :کورونا وائرس کے باوجود بھی جاری رہے گا احتجاج - All schools, colleges and institutions in Uttar Pradesh are banned

یوگی آدتیہ ناتھ نے آئندہ 2 اپریل تک تمام اسکولز کالج، اداروں اور تمام تقاریب پر پابندی عائد کرتے ہوئے احتجاجیوں سے اپنے مظاہرے ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

دیوبند :کورونا وائرس کے باوجود بھی جاری رہے گا احتجاج

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 11:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آئندہ 2 اپریل تک تمام اسکوز کالج، اداروں اور تمام تقاریب پر پابندی عائد کرتے ہوئے احتجاجیوں سے اپنے مظاہرے ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

جس سے دیوبند میں مظاہرہ کررہیں خواتین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے زیادہ خطرناک حکومت کا نافذ کردہ یہ وائرس ہے، حکومت اس قانون کو واپس لے لے ہم خود ہی اپنے گھر چلے جائیں گے ۔

دیوبند :کورونا وائرس کے باوجود بھی جاری رہے گا احتجاج۔ویڈیو

وہیں اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی معاویہ علی نے کہا کہ کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک سی اے اے ،این آرسی اور این پی آر ہے، اگر این آرسی اس ملک میں نافد ہوگئی تو کروڑوں لوگوں کو ڈیٹنشن کیمپ میں جانا پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں سی اے اے کو لے کر پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ،کرونا وائرس سے تحفظ کے لئے ہمیں اقدمات کرنے چاہئے لیکن اس کے بہا نے ہم مظاہروں کو نشانہ نہیں بننے دیں گے،جیسا کہ بی جے پی کے لوگ چاہتے ہیں۔

اس سے متعلق وزیر اعلیٰ کو وزیر داخلہ اور وزیر اعظم سے بات کرنی چاہئے ،سی اے اے،این آرسی اور این پی آر کو لے کر حکومت اپنی ضد چھوڑ دے احتجاج خود بخود ختم ہوجائیں گے۔

خواتین کمیٹی کی رکن ارم عثمانی نے اس سے متعلق کہا کہ کرونا سے زیادہ خطرناک سی اے اے، این آرسی اور این پی آر ہے، اگر حکومت کو کرونا کا اتنا ہی ڈر ہے تووہ اس قانون کو واپس کیوں نہیں لیتے،کس کو شوق ہے کہ اپنے گھرکو چھوڑ کر سڑکوں پر احتجاج بیٹھا رہے ۔

دیوبند :کورونا وائرس کے باوجود بھی جاری رہے گا احتجاج
دیوبند :کورونا وائرس کے باوجود بھی جاری رہے گا احتجاج

وہیں خواتین کمیٹی کی رکن فوزیہ عثمانی اور رکن سلمہ احسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کرونا وائرس سے اس قدر ڈرے ہوئے ہیں، لیکن اس وقت 180 سے زائد مقامات شاہین باغ بنے ہوئے ہیں ،جن کی ان کو فکر نہیں ہے، لوگ مرجاتے ہیں لیکن حکومت توجہ نہیں دیتی ۔احتجاج کرتے ہوئے جو لوگ ہلاک ہو گئے ان کے لیے حکومت نے کیا کیا ہے ۔

سلمہ احسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ انہیں پتہ ہونا چاہئے یہ قوانین اس وائرس سے زیادہ خطرناک ہے، اس لئے وزیر اعظم اس قوانین کو واپس لیں ہم فوراً اپنا احتجاج ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں احتیاطی اقدامات کررہے ہیں،صفائی کا خیال رکھ رہے ہیں لیکن احتجاج بدستور جاری رہے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.