ریاست مہاراشٹر کے پی ایم سی بینک کے بعد اب فنڈ کی کمی کا شکار ہوئے یس بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز بھی اب پریشان نظر آرہے ہیں۔
اس بینک کے خراب ہوئے اقتصادی حالات سے، سب سے زیادہ متاثر اس بینک میں کھاتا رکھنے والے عام افراد ہوئے ہیں۔
یس بینک کے کھاتا ہولڈرز کی پریشانی کے پیش نظر آج میر ٹھ میں عام آدمی پارٹی کے کار كنان نے یس بینک کی مین برانچ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پارٹی کاركنان نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بینک سے 50 ہزار کی نقدی نكالنے کی جو مياد مقرر کی ہے اسے بڑھایا جائے اور اس سے متعلق جو لوگ قصوروار ہیں ان کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے۔