ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن (اے آئی ڈی وائی او) کے کارکنان نے مرادآباد ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔
میمورنڈم میں ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں جگہ جگہ سڑکوں میں پانی بھرا ہوا ہے اور علاقے میں گندگی کا انبار ہوگیا ہے، لہٰذا عوام کو سڑکوں پر بھرے پانی اور جگہ جگہ ہورہی گندگی سے نجات دلائیں۔
مرادآباد نگر نگم کے اعلی افسران پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ 'مانسون کی پہلی بارش میں ہی گزشتہ دنوں بدھی وہار کالونی میں سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ اس دوران دہلی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی موت بھی ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: محکمہ صحت کی جانب سے 'دستک' پروگرام کا آغاز
واضح رہے کہ گھر میں پانی بھر جانے کی وجہ سے انورٹر میں کرنٹ آگیا تھا۔ جس کی وجہ سے پروفیسر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔