ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کلکٹر آفس پر آج 69000 ٹیچر بھرتی درخواست دہندگان نے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کے ذریعہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر تعلیم کو ایک میمورنڈم بھیج کر مانگ کی ہے کہ 69000 ٹیچرز تقرری کو جلد پورا کیا جائے۔
درخواست دہندہ کا کہنا ہے کہ 69000 ٹیچر تقرری کے لیے کٹ آف میرٹ 60 سے 65 فیصد رکھی گئی تھی جس پر 24 جولائی 2020 کو سپریم کورٹ کے ذریعہ شنوائی پوری کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ لیکن ابھی تک فیصلہ کورٹ نے محفوظ رکھا ہوا ہے۔ تین مہینے پورے ہونے کے بعد بھی کورٹ نے فیصلہ نہیں سنایا۔
الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ یکم جون 2020 کو 69000 پوسٹوں کے 47,867 منتخب کردہ امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ ٹیچر کی تقرری کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔