لکھیم پور تشدد معاملے کے خلاف ضلع میرٹھ میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے لکھیم پور کے کسانوں پر ظلم و بربریت کا الزام عائد کیا۔
اس واقعہ کے خلاف اتر پردیش میں سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے یوگی اور مودی حکومت کے خلاف ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
میرٹھ میں آج ضلع کلکٹریٹ آفس پر سنیکت کسان مورچہ اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے دیکھنے کو ملا۔ مظاہرین کی مانگ ہے کہ جب تک لکھیم پور سانحہ کے ملزمین کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔'
سنیکت کسان مورچہ کے کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ آفس کے باہر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ وہیں سماج وادی پارٹی، راشٹریہ لوک دل، عام آدمی پارٹی کے علاوہ کانگریس کے لیڈران نے بھی یوگی اور مودی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جے پور میں اقلیتی کانگریس مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ
ان کا کہنا تھا کہ اتنا ظلم تو انگریزی حکومت میں بھی نہیں ہوا جتنا یہ حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے مانگ کی کہ لکھیم پور معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے تاکہ حکومت کا اصل چہرہ سامنے آ سکے۔'