ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر، روڑ کی روڈ چنگی، مظفر نگر میں واقع علامہ اقبال میڈیکل کالج میں مین گیٹ کے باہر بیٹھے سال دوم اور بی یو ایم ایس فائنل کے سیکڑوں طلبا نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کی اور نعرے بھی لگائے۔
ان کا مطالبہ ہے کہ امتحانات کی فیس جو غیرقانونی طور پر وصولی کی جارہی ہے اس کے لیے انہیں انصاف ملے۔
اتنا ہی نہیں پاس آؤٹ کے نتائج نہیں دیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا مستقبل تاریک میں پڑا ہوا ہے، اور امتحان کا وقت ہونے کے باوجود بعد بھی امتحان وقت پر نہیں ہو رہا ہے۔
طلبا کا الزام ہے کہ کالج انتظامیہ کچھ سننے کو تیار نہیں، جبکہ معاملے میں کالج کے منیجنگ ڈائیریکٹر تسلیم الحق نے کہا کہ بچوں کے احتجاج کے مطالبات جلد ہی حل کردیے جائیں گے، لیکن طلبا کالج انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی یقین دہانی سے خوش نہیں ہیں اور سینکڑوں بی یو ایم ایس ڈاکٹر اپنے مختلف مطالبات اور کالج انتظامیہ کےخلاف نعرے بازی کررہے ہیں اور ان کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔