ETV Bharat / state

وارانسی: ریلوے کی نجی کاری کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے ژونل ریلوے مینجمنٹ دفتر کے سامنے ریلوے مزدور یونین نے احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

protest against railway privatization in varanasi uttar pradesh
وارانسی میں ریلوے کی نجی کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 6:51 PM IST

ریلوے مزدور یونین نے آج صبح 11 بجے سے ہی وارانسی کے مختلف ریلوے کالونیوں میں ملازمین سے رابطہ کر رہے تھے۔ دوپہر میں ژونل ریلوے مینجمنٹ دفتر پر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے نئے اسکیم کی مخالفت کی۔

وارانسی میں ریلوے کی نجی کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اس دوران ریلوے مزدور اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ لےکر مظاہرہ کر رہے تھے جس میں واضح طور پر لکھا تھا کہ 'ریلوے کی نجی کاری بند کرو' '33 55 واپس لو' جیسے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لکھ کر احتجاج کیا گیا۔

ریلوے مزدور یونین کے رہنما رانا راکیش رجن کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت محکمہ ریل میں ایسے قوانین کا نفاذ کر رہی ہے جس سے نہ صرف ریلوے اہلکار و ملازم متاثر ہوں گے بلکہ عوام بھی شدید طور پر متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 30 '55 کا فارمولا نافذ کیا ہے جس میں میں یہ کہا گیا ہے کہ جو شخص 30 برس ملازمت کر چکا ہے اس کو بھی ملازمت سے برخاست کیا جاسکتا ہے یا جن کی عمر 55 برس کی ہوگئی ہے ان کو بھی ملازمت سے گھر بھیجا جا سکتا ہے۔

ملازمین نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت نے تقریبا 200 ٹرینوں کو نجی ہاتھوں میں دینے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کی ریلوے مزدور یونین نے پرزور مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیشنوں کی بھی نجکاری کی جارہی ہے جس سے نہ صرف ملازمین پریشانیوں کا سامنا کریں گے بلکہ ریلوے اہلکار کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان تمام فیصلوں کو اگر مرکزی حکومت واپس نہیں لیتی ہے تو ریلوے مزدور یونین ملکی سطح پر مرکزی حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.