ETV Bharat / state

غازی آباد : بجلی کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج - پوروانچل ودھیوت وترن نگم کی نجکاری

غازی آباد میں بجلی کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں بجلی کارکنان نے مشعل جلوس نکال کر ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

غازی آباد میں بجلی کی نجکاری کے خلاف پر زور احتجاج

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 11:51 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پوروانچل ودھیوت وترن نگم کی نجکاری کے حکومتی تجویز کے خلاف بجلی ملازمین نے مشعل جلوس نکال کر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران بجلی ملازمین نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پوروانچل ودیوت وترن نگم کی نجکاری سے متعلق حکومت کی تجویز کے خلاف بجلی ملازمین نے مشعل جلوس نکالا اور آج حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج بجلی ملازمین 'سنیوکت سنگھرش سمیتی' کے بینر تلے کیا گیا۔ چیف انجنئیر آفس سے بجلی مزدوروں جلوس شروع ہوا اور کوی نگر رام لیلا میدان پر اختتام پذیر ہوا۔ احتجاج کے دوران بجلی ملازمین نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

غازی آباد میں بجلی کی نجکاری کے خلاف پر زور احتجاج

یہ بھی پڑھیں: گیان واپی مسجد کیس کی اگلی سماعت 3 اکتوبر کو

بجلی ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت کا ارادہ پوروانچل ودیوت وترن لمیٹڈ کی نجکاری ہے۔ بجلی ملازمین نے کہا کہ حکومت کا یہ ارادہ کبھی بھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ کارپوریٹ ہاؤسیز کو فائدہ پہنچانے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ نجکاری کی جارہی ہے۔

نجکاری صارفین کے مفاد میں نہیں ہے، اس سے بجلی صارفین کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔ اس سے ڈپلوما اور انجینئرنگ کالج کے طلبا کا مستقبل اندھیرے میں چلا جائے گا۔

بجلی ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ان کے مطالبات پر راضی نہیں ہوئی تو اس کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلائی جائے گی۔ مرکزی قیادت نے 5 اکتوبر سے بجلی کی فراہمی کو مکمل طور پر بند کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس لڑائی میں محکمہ بجلی سے وابستہ تمام عہدیدار اور ملازمین کے اہل خانہ بھی اپنے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.