ETV Bharat / state

پٹرول ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

پٹرول، ڈیزل کی قیمتون میں ہو رہے اضافے کے سبب آج کانگریس کارکنان نے کانپور میں جم کر احتجاج کیا اور ساتھ ہی مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم کے تصویر کو نذر آتش کیا۔

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:20 PM IST

ڈیزل ، پیٹرول کی اضافی  قیمتوں کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

کانپور: ملک میں گزشتہ بیس دنوں سے مسلسل پیٹرول ، ڈیزل کے قیمتون میں ہو رہے اضافے کے سبب آج کانگریس کارکنان نے کانپور میں جم کر احتجاج کیا اور ساتھ ہی مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم کے تصویر کو بھی نذر آتش کیا۔

ڈیزل ، پیٹرول کی اضافی قیمتوں کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج۔ ویڈیو

کانپور میں کانگریس کارکنان نے مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم کے تصویر کو نذر آتش کر کے پیٹرول ، ڈیزل کی بڑھی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرے کے دوران کانگریس کے تما کارکنان کو پولیس نے ہر چند روکنے کی کوشش کی، اس دوران کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی اور کارکنان کا پولیس کے ساتھ کافی دیر تک تصادم بھی ہوتا رہا ، لیکن کانگریس کارکنان پولیس اور حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے رہے۔

اس تعلق سے کانگریس کارکنان کا کہنا تھا کہ 'ایک طرف جہاں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے تو دوسری جانب بھارت سرکار ملک میں ڈیزل ، پٹرول کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں منموہن سنگھ کی سرکار تھی تب کروڈ آئل 135 ڈالر سے اوپر فی بیرل ہوا کرتا تھا تب بھی کانگریس کی سرکار میں اتنا زیادہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ۔ آج جب انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 20 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہے ، تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے بجائے ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ پھر بھی موجودہ حکومت اور اس کے ہمنوا اس کی تائید کر رہے ہیں ۔

اس دوران کانگریس کارکنان کا کہنا تھا کہ ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں حکومت کے جانب سے کمی نہیں کی گئی تو احتجاج جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.