ETV Bharat / state

نوئیڈا: ڈمپنگ گراؤنڈ کی تعمیر کے خلاف احتجاج

نوئیڈا میں ڈمپنگ گراؤنڈ کی تعمیر کے خلاف عوام کی جانب سے مسلسل آٹھویں دن سے احتجاج جاری ہے۔ اس کے باوجود بھی تعمیری کام بند نہیں ہوا اور کوئی ان احتجاجیوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔

protest against construction of dumping ground in noida uttar pradesh
نوئیڈا میں ڈمپنگ گراؤنڈ کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 5:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں علاقائی عوام کے احتجاج کو نظرانداز کرکے دنكور کے امر پور میں ڈمپنگ گراؤنڈ تعمیر کیا جا رہا ہے جو لاکھوں افراد کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔ اس کے خلاف آج آٹھویں دن علاقے کے سیکڑوں گاؤں والوں نے ڈمپنگ گراؤنڈ کے خلاف مہاپنچایت کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نوئیڈا میں ڈمپنگ گراؤنڈ کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

واضح رہے کہ دنکور کے امر پور اور راج پور علاقے کے گاؤں کے گرام پردھان کے علاوہ سیکڑوں گاؤں کے لوگ ڈمپنگ گراؤنڈ کے خلاف احتجاج پر بیٹھے ہیں۔

ایکتا سنگٹھن کے بینر تلے دھرنا دینے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر ڈمپنگ گراؤنڈ کی تعمیر ہوئی تو علاقے کے ہزاروں افراد بیماری کا شکار ہوجائیں گے۔

protest against construction of dumping ground in noida uttar pradesh
نوئیڈا میں ڈمپنگ گراؤنڈ کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیں: 'مرکزی اور ریاستی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پرعزم'

علاقے کے لوگوں کی زندگی اور ماحولیاتی نظام متاثر ہوگا۔ علاوہ ازیں مجوزہ ایئر پورٹ، فلم سٹی، یونیورسٹی اور دیگر سوسائٹی کے بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کسی بھی صورت میں ڈمپنگ گراؤنڈ بننے نہیں دیں گے۔ لیکن ان کے احتجاج ابھی تک بے اثر ہیں۔ انتظامیہ شنوائی نہیں کر رہی ہے۔

اس علاقے کے سیکڑوں گاؤں کے علاوہ، سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ وکرم سنگھ، کرنل سبودھ دھرمیندر ناگر ڈمپنگ گراؤنڈ کے خلاف ابھی بھی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.