ETV Bharat / state

مئو: چین کے خلاف احتجاج، چینی صدر کا پتلا نذر آتش - گھوسی تحصیل

بھارت چین کے مابین ہوئے پرتشدد تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، وہیں ملک بھر میں چین کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

مئو: چین کے خلاف احتجاج، چینی صدر کا پتلا نذر آتش

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 7:54 PM IST

سماجی تنظیم گھوسی سنگھرش سمیتی کے بینر تلے مئو میں چین کے خلاف احتجاج کیا گیا اور چینی صدر شی جنپنگ کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

مئو: چین کے خلاف احتجاج، چینی صدر کا پتلا نذر آتش

مظاہرین نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوج کے جوانوں کی ہلاکت پر چین کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

ضلع مئو کی گھوسی تحصیل کے مدھوبن موڑ پر منعقد احتجاج کے دوران چین مخالف نعرے لگائے گئے۔ احتجاج کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ احتجاج میں مختلف مذاہب کے لوگ ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے۔

مظاہرین نے مرکزی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے بیانات میں تضاد پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہے۔ مظاہرہ کے دوران چینی اشیاء کی درآمد پر پوری طرح پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.