ETV Bharat / state

رامپور میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج - حکومت سے اس بل کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

رامپور میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

سی اے بی کے خلاف احتجاج
سی اے بی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 14, 2019, 8:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رام پور میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے پرانی فروٹ منڈی سے لے کر شاہ آباد گیٹ تک شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

سی اے بی کے خلاف احتجاج۔ویڈیو

اس دوران مجلس کے کارکنان نے سی اے بی کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے اس بل کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر شاداب خاں نے میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ یہ شہریت ترمیمی بل ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیتوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم صدر جمہوریہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بل پر اپنے دستخط نہ کریں۔

حکومت اگر قانون بنانا چاہتی ہے تو دوسرے فرقوں کے ساتھ مسلمانوں کا نام بھی اس میں شامل کریں۔

Intro:شہریت ترمیمی بل کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہیں۔ ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج پرانی فروٹ منڈی سے لیکر شاہ آباد گیٹ تک احتجاجی مارچ نکالا گیا۔Body:شہریت ترمیمی بل کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر رام پور میں پرانی فروٹ منڈی سے لے کر شاہ آباد گیٹ تک احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے نکلنے والے اس احتجاجی مارچ میں سی اے بی کو واپس لینے کی مانگ کی گئی۔ اس دوران مجلس کے کارکنان نے سی اے بی کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے حکومت سے اس بل کو فوری واپس لینے کی مانگ کی۔
اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر شاداب خاں نے میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ یہ شہریت ترمیمی بل ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیتوں کے خلاف ہے۔ یہ قانون کی دفعہ 14 کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے ہم صدر جمہوریہ سے مانگ کرتے ہیں کہ وہ اس بل پر اپنے دستخط نہ کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پھر بھی آپ یہ قانون بنانا ہی چاہتے ہیں تو کم از کم دوسرے فرقوں کے ناموں کے ساتھ ہی اس میں مسلمانوں کا نام بھی شامل کریں۔
بائٹ: شاداب خاں، ضلع صدرConclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.