ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں عیدگاہ پر تقریبا 250 مسلم خواتین دیر شام غیر معینہ مدت کے لیے مظاہرے پر بیٹھ گئیں۔ سی اے اے کی مخالفت کر رہی خواتین میں دو برس کی بچی سے لے کر80 برس کی بزرگ خاتون بھی شامل تھیں۔
مظاہرے کی جگہ پر لگے کیمپ کے نیچے بیٹھیں خواتین کا کہنا ہے کہ سی اے اے سیاہ قانون ہے جو مذہبی تفریق کو بڑھائے گا۔ حکومت کو اسے واپس لینا ہوگا۔
خواتین کے مظاہرہ سے چوکنا ضلع انتظامیہ نے صورتحال سے نپٹنے کے راستے تلاش کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس کے جوانوں نے مسلم اکثریتی علاقوں میں مارچ کیا اور مظاہرہ کی جگہ کے آس پاس تعینات ہوگئے۔