ریاست اتر پردیش کے مئو میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف بند کا اعلان کافی حد تک کامیاب رہا۔
دراصل مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بند کا اعلان کیا گیا تھا۔
بہوجن کرانتی مورچہ و دیگر تنظیموں کی جانب سے اعلان شدہ بند کی حمایت میں زیادہ تر تجارتی مرکز و دکانیں بند رہیں۔
بند کا اثر صاف نظر آیا۔ دکانوں میں تالے لٹکے رہے اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا۔
لوگ ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے دن بھر کافی پریشان رہے۔
واضع رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے اس قانون کی مخالفت ملک بھر میں ہو رہی ہے۔