ETV Bharat / state

جنتا کرفیو اور دفعہ 144 کے بعد بھی سی اے اے کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ شاہ جمال کے علاقے عیدگاہ کے سامنے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس احتجاج پر وزیراعظم کی اپیل 'جنتا کرفیو' اور دفعہ 144 کے باوجود بھی احتجاج جاری ہے۔

جنتا کرفیو اور دفعہ 144 کے بعد بھی سی اے اے کے خلاف احتجاج
جنتا کرفیو اور دفعہ 144 کے بعد بھی سی اے اے کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 8:44 PM IST

واضح رہے کہ شاہ جمال کے علاقے عیدگاہ کے سامنے تقریباً گزشتہ 55 روز سے مستقل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج چل رہا ہے، جس میں خاصی تعداد میں آج بھی خواتین شامل ہوئی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

احتجاجی دھرنے میں بیٹھی خواتین کسی کو بھی کسی بھی طرح کی تصویر اور ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں، کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ آپ غلط خبر دکھاتے ہو اور یہ ویڈیو آپ علی گڑھ انتظامیہ کو دیتے ہو، جس کے بعد وہ ہمارے کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہیں۔ خواتین کو سمجھانے کے بعد بڑی مشکل سے ویڈیو اور بیان حاصل کیے۔

مظاہرین کا کہنا ہے شہریت ترمیمی قانون کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے، ہم لوگ پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں، دن میں پانچ دفعہ اپنے منہ اور ہاتھ کو دھوتے ہیں تو انشاءاللہ ہمیں کورونا وائرس نہیں ہوگا، پھر بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہم صاف صفائی اور دوری کا خاص دھیان رکھ رہے ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے تیز بارش، آندھی، طوفان اور سردی میں بھی ہم لوگ یہاں سے نہیں ہٹے تو جنتا کرفیو میں کیوں ہٹیں گے۔

احتجاجی دھرنے پر مظاہرہ کر رہی خواتین نے بتایا جو مودی جی نے ہمارے اوپر سی اے اے اور این آر سی لگایا ہے ہم اس کے خلاف یہاں پر بیٹھے ہیں اور جہاں تک بیماری کا سوال ہے تو ہم لوگ اچھے طریقے سے اپنے ہاتھ دھو رہے ہیں اور ایک۔ ایک میٹر کی دوری پر بیٹھے ہیں، اپنے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر آئے ہیں اور سینیٹائزر سے اپنے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

خواتین نے مزید بتایا اگر مودی جی نے یہ قانون واپس نہیں لیا تو انشاءاللہ یہ احتجاج چلتا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.