ETV Bharat / state

مرادآباد: زرعی بلوں کے خلاف احتجاج

اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کلکٹریٹ آفس میں ضلع کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایچ ٹی حسن کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی بلوں کے خلاف احتجاج کیا۔

protest against agricultural bills in moradabad uttar pradesh
مرادآباد میں زراعت بل کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 10:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں زرعی بلوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ اس دوران رکن پارلیمان ڈاکٹر ایچ ٹی حسن کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار کو گورنر کے نام ایک میمورنڈم دے کر یہ مانگ کی گئی ہے کہ اس زرعی بلوں کو واپس لیا جائے۔

ویڈیو: رکن پارلیمان ڈاکٹر ایچ ٹی حسن

وہیں ضلع کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایچ ٹی حسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت کسانوں کے لیے فائدے مند منصوبے نہیں بنا رہی ہے بلکہ کسانوں پر اپنے قانون نافذ کر رہی ہے۔

protest against agricultural bills in moradabad uttar pradesh
مرادآباد: زرعی بلوں کے خلاف احتجاج

انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کارپوریٹ گھرانوں کے ہاتھوں اور سرمایہ دار کے ہاتھوں کی سرکار لگتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی زمینوں کو گروی رکھا جائے گا اور کسان خود اپنی زمین پر مزدور بن کر کام کریں گے۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رضوان، رکن اسمبلی بلاری محمد فہیم اور سماج وادی کے کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.