ETV Bharat / state

نوئیڈا: اسکارٹ سروس کی آڑ میں جسم فروشی کا الزام، پانچ گرفتار

پولیس کا دعویٰ ہے کہ چیٹنگ کرنے کے بعد روشنی گراہکوں کے پاس لڑکیوں کی تصاویر واٹس ایپ پر بھیجتی تھی۔ ان میں سے لڑکیوں کا انتخاب کرنے کے بعد وہ لڑکی کو لے کر اپنے شوہر دیبیانگ کے ساتھ گراہک کے پاس جاتی تھی۔

noida
noida
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 9:28 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 24 تھانہ کی پولیس نے اسکارٹ سروس کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس تناظر میں آسام کی خاتون سمیت 5 ملزمین کو سکٹر 54 خرگوش پارک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین میں چار خواتین اور ایک مرد ہے۔ پولیس کے مطابق اس گینگ کی سرغنہ روشنی اپنے شوہر کے ساتھ جسم فروشی کا کاروبار چلاتی تھی۔

اسکارٹ سروس کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندا، پانچ گرفتار

اے سی پی رجنیش ورما کے مطابق 'آسام کی 25 سالہ خاتون روشنی اپنے شوہر دیبیانش کے ساتھ دہلی میں رہتی ہے۔ روشنی دہلی سمیت پورے این سی آر میں میگھا اسکارٹ سروس چلاتی ہے۔ روشنی کا نمبر جسٹ ڈائل اور انٹرنیٹ پر میگھا اسکارٹ سروس کے نام سے دستیاب ہے۔
اس لیے روشنی کے پاس گراہکوں کے میسج اور فون آتے تھے، جس کے بعد روشنی گراہکوں سے چیٹنگ کرتی تھی'۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ چیٹنگ کرنے کے بعد روشنی گراہکوں کے پاس لڑکیوں کی تصاویر واٹس ایپ پر بھیجتی تھی۔ ان میں سے لڑکیوں کا انتخاب کرنے کے بعد وہ لڑکی کو لے کر اپنے شوہر دیبیانگ کے ساتھ گراہک کے پاس جاتی تھی۔ پھر ان سے مارپیٹ کر کے ان کا سامان اور پیسہ لوٹ لیتی تھی۔ اس طرح ایک کیس سے یہ 30 سے 40 ہزار روپے کما لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے
مدھیہ پردیش: بس حادثہ 45 لاشیں برآمد، لواحقین کے لیے پانچ لاکھ کا معاوضہ

پولیس نے اس سلسلہ میں روشنی، دیبیانش، پرمیلا، منجو اور شریفہ کو کو گرفتار کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.