غازی پور: اترپردیش کے ضلع مئو کی صدر سیٹ سے سابق ایم ایل اے مختارانصاری و اس کے معاونین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہورہی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیس نے بدھ کو مختار انصاری گروپ کے اہل رکن گنیش دت مشرا کی 14.2کروڑ روپئے کی ملکیت قرق کردیا۔Mukhtar's associate attached in Ghazipur
غازی پور کے ایس پی روہن پی بوترے نے بتایا کہ مختار انصاری گینگ کے رکن گنیش دت مشرا کی 14.20کروڑ روپئے مالیت کی ملکیت پولیس انتظامیہ نے قرق کرلیا ہے۔ صبح پولیس اور محکمہ ریونیو کے دستے نے شری رام کالونی اور چار دیگر مقامات پر موجود جائیدادوں کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضبط کرلیا۔
قرقی کی کاروائی کے دوران موقع پر خود بوترے کے علاوہ ایس ڈی ایم، سی او، کوتوال سمیت بھاری تعداد میں پولیس تعینات رہی۔ بوترے نے بتایا کہ مختارانصاری و اس کے گروہ سے جڑے لوگوں پر گذشتہ ساڑھےتین مہینوں میں 70کروڑ کی املاک کو ضبط کیا گیا ہے۔ یہ املاک مختار گینگ کے ذریعہ مبینہ مختلف مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعہ سے جمع کیا گیا تھا۔
یواین آئی