ETV Bharat / state

Azadi Ka Amrut Mahotsav: آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت اے ایم یو میں خطبات اور دیگر پروگرامز کا اہتمام - اے ایم یو میں خطابت اور دیگر پروگرامز کا اہتمام

ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر "آزادی کا امرت مہوتسو" کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں خصوصی خطبات اور دیگر پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔ Organizing speeches and other programs in AMU

اے ایم یو
اے ایم یو
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 10:16 AM IST

ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر "آزادی کا امرت مہوتسو" کے تحت اے ایم یو آرٹس فیکلٹی میں 11 اگست کو دوپہر 12 بجے فیکلٹی آف آرٹس نے "قومی تحریک اور اس کی میراث" موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا ہے، آرٹس فیکلٹی لاؤنج میں شعبہ تاریخ، اے ایم یو کے پروفیسر محمد سجاد مذکورہ موضوع پر خطاب کرینگے۔

11 اگست کو ہی دوپہر دس بجے شعبہ ترسیل عامہ میں کرنل آر کے سنگھ "آزادی کا امرت مہوتسو"پروگرام سے خطاب کریں گے، صدر شعبہ پروفیسر پیتاباس پردھان نے بتایا کہ پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پروفیسر اسمر بیگ،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس تقریب کی صدارت کریں گے۔

شعبہ ہندی میں آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام میں پروفیسر نعیمہ گلریز (پرنسپل، ویمنس کالج) مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کریں گی جبکہ اے ڈی ایم سٹی، علی گڑھ راکیش کمار پٹیل مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے۔

انوویشن کونسل اور یونیورسٹی انکیوبیشن سنٹر (آئی سی اینڈ یو آئی سی) نے "گزشتہ 75 برسوں کے دوران ہندوستان میں اختراعات" موضوع پر اے ایم یو کے طلباء کے لئے آن دی اسپاٹ میورل/وال پینٹنگ مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔

پروفیسر ایس امتیاز حسنین (چیئر مین، آئی سی اینڈ یو آئی سی) اور پروفیسر سجاد اطہر (کوآرڈینیٹر، آئی سی اینڈ یو آئی سی) نے بتایا کہ یہ مقابلہ یوم آزادی پر کیرٹ (CARET) کی عمارت میں منعقد کیا جائے گا تاکہ آزادی کے بعد سے پچھلے 75 برسوں میں سائنس وٹکنالوجی کے محاذ پر ہندوستان میں جو اقدامت ہوئے ہیں انھیں یاد کیا جا سکے۔ یہ پروگرام شعبہ فائن آرٹس و سنٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:Azadi Ka Amrut Mahotsav: مسلم تنظیم نے 75 ہزارترنگا تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا

حسب سابق اس سال بھی شعبہ اردو کے زیر اہتمام مشاعرہ 14 اگست کی شام بعد نماز مغرب ہوگا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کریں گے جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر آزرمی دخت صفوی (سابق صدر شعبہ فارسی و ڈین فیکلٹی آف آرٹس) مشاعرے میں شرکت کریں گی۔ پروفیسر محمد علی جوہر (صدر شعبہ اردو) نے بتایا کہ مشاعرے میں مہمان شعراء کی حیثیت سے فرحت احساس، خالد محمود، اظہر عنا یتی، احمد محفوظ اور سلمی شامین، جب کہ مقامی شعراء مہتاب حیدر نقوی، شہاب الدین ثاقب، سراج الدین اجملی، راحت حسن عابد علی عابد اور نسیم صدیقی وغیرہ اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ مشاعرہ یونیورسٹی پولی ٹیکنک آڈیٹوریم میں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.