ETV Bharat / state

علی گڑھ: عالمی یوم اردو اور یوم تعلیم کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 9:48 PM IST

اترپردیش اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن علی گڑھ کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ شاعر علامہ اقبال (9 نومبر) اور مولانا ابوالکلام آزاد (11 نومبر) کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم اردو اور یوم تعلیم کا انعقاد الہدیہ کالج آف ایجوکیشن میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر افشاں ملک نے کی۔

programme on allama iqbal and abul kalam azad on birthday in aligarh muslim university
عالمی یوم اردو اور یوم تعلیم کا انعقاد

اس موقع پر اے ایم یو قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو اردو ادب میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 'علامہ اقبال' اور مسکان انٹر کالج، اسعد پبلک اسکول کے مینیجر کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر 'مولانا ابوالکلام آزاد تعلیمی ایوارڈ' سے نوازا گیا ہے اور ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سہیل احمد اور ایک دیگر اردو اخبار کے نمائندے کو اردو صحافتی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال بھارت کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے عظیم ترین شاعر تھے۔ انہوں نے تعلیم اور اردو زبان کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو بہترین اور اعلیٰ تعلیم سے مزین کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح سے اردو زبان کا استعمال کرنا اور اس کی حفاظت کرنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

پروفیسر صمدانی نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کئی مرتبہ علی گڑھ تشریف لائے اور یہاں پر ان کو پروفیسری بھی دی گئی۔ علامہ اقبال نے سر سید احمد خان کے اوپر بھی نظم لکھی ہے اور نوجوانان علی گڑھ کے اوپر بھی لکھی ہے۔ اس لئے اے ایم یو میں علامہ اقبال کے نام سے چیئر قائم کی جائے گی۔ انشاء اللہ ہم لوگ پوری کوشش کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ علامہ اقبال کے نام کی چیئر قائم ہوگی۔

معروف قلمکار ڈاکٹر ایس یو خان نے کہا کہ علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم اردو بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کو حقیقی خراج تحسین اسی وقت پیش کیا جاسکتا ہے، جب ہم اردو زبان کو استعمال میں لائیں اور دوسروں کو بھی اردو سیکھنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے تنظیم کو اردو کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان دو قوموں کی درمیان ایک پل کا کام کرتی ہیں اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری اس ملک کے مسلمانوں کی ہے۔

اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر افشاں ملک نے کہا کہ اردو بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔ اردو بہت ہی پیاری اور شیریں زبان ہے۔ اس زبان نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ہمیشہ فروغ دیا۔ انہوں نے کہا موجودہ وقت میں اردو کی جانب عوام کا رجحان بڑھا ہے اور یہ زبان پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت کے پہلے وزیر تعلیم کا یوم پیدائش آج

پروگرام کی نظامت اردو کے استاذ کلیم تیاگی نے بحسن و خوبی انجام دی اور تلاوت قرآن کریم شمشاد و نعت پاک کا نذرانہ ڈاکٹر افشاں ملک نے پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.