رواں برس بھی سدبھاونا یاترا کا اہتمام کیا گیا تھا اور سماج کے مختلف گوشوں میں نمایاں کام انجام دینے والوں کو 'کرتویہ پرایڑتا' ایوارڈ سے سرفراز بھی کیا گیا۔
واضح ہو کہ سردار پٹیل کی برسی کے موقع پر اکھنڈ بھارت سیوا سنستھان گزشتہ 16 برسوں سے سدبھاونا یاترا کا اہتمام اور مختلف سماجی ہستیوں کو اعزاز سے سرفراز کرنے کا کام کرتی آ رہی ہے۔
رواں برس بھی سترکھ ناکہ واقعہ ڈاکٹر امبیڈکر پارک سے پٹیل تراہے تک سدبھاونا یاترا نکالی گئی، جس میں شہر کی تمام معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریباً 3 کلومیٹر کے اس مارچ کے ذریعہ قومی یکجہتی اور ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کا عزم لیا جاتا ہے۔ اس کے سماج کے مختلف حصوں میں نمایا کام کرنے والوں کا 'کرتویہ پرایڑتا' ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے، جس کا مقصد لوگ ان سے سبق لیکر بہتر کام کرنے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں:
بی جے پی رکن پارلیمان نے نہرو کی اہلیت پر سوال اٹھائے
رواں برس یہ ایوارڈ اد ایوارڈ بارہ بنکی کے ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی، ڈاکٹر سدھر مشرا، رکن پارلیمان اوپیندر راوت، کوتوال پنکج سنگھ سمیت 5 افراد کو دیا گیا۔