ETV Bharat / state

Professor Al Asili مصر میں بھی اردو کی دھوم، پروفیسر العسیلی نے کہا اردو کا مستقبل روشن - پروفیسر العسیلی نے کہا اردو کا مستقبل روشن

لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیراہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مصر کے العین شمش یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر والا جمال العسیلی نے شعبہ اردو کے طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سماجی فلاح و بہبود محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر ہری اوم بھی موجود تھے۔

مصر میں بھی اردو کی دھوم، پروفیسر العسیلی نے کہا اردو کا مستقبل روشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 4:49 PM IST

Updated : Nov 3, 2023, 5:03 PM IST

مصر میں بھی اردو کی دھوم، پروفیسر العسیلی نے کہا اردو کا مستقبل روشن

لکھنؤ: لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مصر کے العین شمش یونیورسٹی کی ایسوسییٹ پروفیسر والا جمال العسیلی نے شعبہ اردو کے طلبہ و طالبات سے خطاب کیا ساتھ ہی اپنی غزلیہ اشعار بھی سنائیں جس سے یونیورسٹی کے اساتذہ شہر کے ادبی شخصیات اور طلباو طالبات نے لطف و اندوز ہو کر سماعت کیا اس پروگرام میں سماجی فلاح و بہبود محکمہ کی پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر ہری اوم نے بھی شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض شعبہ اردو کے صدر پروفیسر عباس رضا نیر نے انجام دی ہدیہ تشکر اسسٹنٹ پروفیسر جانثار عالم نے ادا کیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر والا جمال العسیلی نے کہا کہ بھارت اور مصر کے رشتے قدیم زمانے سے خوشگوار رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بھارت میں ابھی مصری تہذیب و ثقافت نظر اتی ہے اور مصر میں بھارتی تہذیب و ثقافت جگہ جگہ پہ نظر اتی ہے شعبہ اردو کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ بھارت ملک میں پیدا ہوئے یہاں پر اردو تہذیب و تمدن کا بول بالا ہے اردو زبان کے حوالے سے دانشور اور ماہرین پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان ادب کے حوالے سے لکھنو ہمیشہ سے صف اول میں رہا ہے اس دوران انہوں نے طلبہ کے کچھ سوالات کا بھی جواب بھی دیا۔

ایک طالب علم نے سوال کیا کہ کیا مصر میں بھی اردو زبان و ادب کی تعلیم کے لیے یونیورسٹیز اور کالجز میں اردو ڈیپارٹمنٹ موجود ہے یا نہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جس طریقے سے بھارت میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے یونیورسٹیز اور کالجز میں شعبہ اردو قائم ہے اس طرح سے مصر میں یونیورسٹیز اور کالجز میں شعبہ اردو قائم نہیں ہے ہماری یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں تقریبا 200 بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ بیشتر یونیورسٹیز میں شعبہ اردو نہیں ہے مصر میں تعلیم و تعلم کا سلسلہ عربی زبان میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان بین الاقوامی زبان کے طور پہ اب پہچانی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نہ صرف ہندوستان پاکستان میں اردو زبان کا بول بالا ہے بلکہ دیگر ممالک میں بھی اردو زبان کے چاہنے والے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اردو زبان کے طالب علموں کی مستقبل روشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان کی مشکلات میں پھر اضافہ، اب رام پور پبلک اسکول کو سات دن میں خالی کرنے کا نوٹس

اس موقع پر ائی اے ایس افسر ڈاکٹر ہری اوم نے خود کی تخلیق کردہ اشعار طلبہ و طالبات کو نظم اور نثر کی صورت میں سنایا جس کے بعد انہیں خوب واہ حاصل ہوئی۔ اخر میں نابینہ طالب علموں کے لیے پروفیسر عباس رضا نیر کی 45 نظموں پر مشتمل ایک کتاب کا رسم اجرا ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ پروگرام کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اج ہم اپنی ان بھائیوں کے لیے فکر مند رہتے ہیں جو معذور ہیں جنہیں بینائی نہیں ہے اس میں ہمارے 45 نظموں پر مشتمل ایک کتاب کا رسم اجرا ہوا ہے جس سے مجھے انتہائی خوشی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر لکھنو کی سرکردہ شخصیات بھی موجود رہیں خاص طور سے ریٹائرڈ ائی ایس افسر ڈاکٹر انیس انصاری ڈاکٹر وضاحت حسین رضوی پروفیسر صابرہ حبیب پروفیسر شبنم ڈاکٹر پروین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Last Updated : Nov 3, 2023, 5:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.