ETV Bharat / state

'راحت اندوری بے باک اور نڈر شاعر تھے' - راحت اندوری کی شاعری

اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا جس پر اردو دنیا سوگوار ہے، اور راحت اندوری کی خدمات کو یاد کر رہی ہے۔

Professor Aftab Afaqui Reacted On rahat indori death
'راحت اندوری نے وقت ابن الوقت سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا'
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:30 PM IST

بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راحت اندوری کے دنیا سے رخصت ہونے کا شدید رنج و غم ہے ان کے جانے سے اردو شاعری میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔

'راحت اندوری نے وقت ابن الوقت سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا'

انہوں نے کہا کہ راحت اندوری نے وقت ابن الوقت یعنی اقتدار اور حکومت سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، یہ ایک بہت بڑا اختصاص ان کے اندر تھا وہ کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے، حکومت جن کی بھی رہی انہوں نے حکومت کے ان رویوں کو جس معاشرہ یا سماج لہو لہان ہوتا ہے، اس پر ہمیشہ انہوں نے وار کیا اور بے باک انداز میں عوامی نظریات کو پیش کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلا شبہ وہ عوامی شاعر تھے اور مشاعروں کے بے تاج بادشاہ تھے۔ وہ ہندی داں طبقے میں بھی اتنے ہی مقبول تھے جتنا اردو میں تھے۔

پروفیسر آفاقی نے کہا کی المیہ یہ ہے کہ اب اردو داں حضرات راحت اندوری پر مضامین لکھیں گے اور ان کی خدمات کو یاد کیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ پہلے ہی سے ہی عوامی شاعر عوامی ادب اور مشاعروں میں اہم مقام رکھنے والی شخصیات کی خدمات کو یاد کرنا چاہیے اور ان کو ادبی دنیاں میں جگہ دینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ عصر حاضر میں خاص طور سے مشاعروں میں بیشتر گویا ہوتے ہیں اوربعض تک بندی کرتے ہیں لیکن راحت اندوری کا مقام کافی بلند تھا وہ ایک معیاری شاعری کرتے تھے اور عوام کے دلوں پر راج کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ راحت اندوری کی شاعری مشاعروں والی ہوا کرتی تھی یہی وجہ ہے کہ اردو شاعری اور اردو ادب میں ان کو خاص مقام نہیں ملا لیکن ان کی شاعری میں جو معنویت ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.