ETV Bharat / state

AMU Vice Chancellor پروفیسر محمد گلریز نے وائس چانسلر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی - اے ایم یو اردو نیوز

پروفیسر محمد گلریز (پرو وائس چانسلر، اے ایم یو) نے پروفیسر طارق منصور سے گزشتہ روز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج حاصل کیا۔ نئے وائس چانسلر کی تقرری ہونے تک وہ اے ایم یو کے وائس چانسلر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 2:03 PM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے اترپردیش قانون ساز کونسل کا ممبر (ایم ایل سی) مقرر ہونے کے بعد یونیورسٹی کے ضابطہ کے مطابق پروفیسر گلریز کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران، کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق '2 اپریل 2023 کو پروفیسر طارق منصور کے وائس چانسلر کے عہدے سے استعفے کے بعد پروفیسر محمد گلریز نئے وائس چانسلر کی تقرری ہونے تک وائس چانسلر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے'۔ فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سابق ڈین، سابق ڈی ایس ڈبلیو، شعبہ مغربی ایشیا وشمال افریقی مطالعات کے سابق چیئرمین، اور ڈائریکٹر، سنٹر آف کنٹینیونگ ایڈلٹ ایجوکیشن اینڈ ایکسٹینشن، اے ایم یو، پروفیسر محمد گلریز، کنفلکٹ ریزولوشن اینڈ پیس اسٹڈیز پروگرام کے کوآرڈنیٹر ہیں۔ وہ ایک وسیع انتظامی اور تحقیقی تجربہ رکھتے ہیں۔

36 سالہ تدریسی اور تحقیقی تجربہ کے علاوہ پروفیسر گلریز نے ڈائریکٹر، سینٹر فار ساؤتھ افریقن اینڈ برازیلین اسٹڈیز (اگست 2015) کے طور پر بھی کام کیا ہے جسے انہوں نے نومبر 2011 میں اے ایم یو میں قائم کیا تھا۔ اس سے قبل (جنوری 1999 سے جنوری 2004 تک) انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف روانڈا، افریقہ میں سیاسی و انتظامی سائنس شعبہ میں وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اے ایم یو کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، اے ایم یو مرشد آباد سنٹر؛ بانی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو؛ اور ہال آف ریزیڈنس، اے ایم یو کے پرووسٹ رہے ہیں۔ پروفیسر گلریز حکومت روانڈا کے گڈ گورننس (کمپوننٹ) فار پاورٹی ریڈکشن اسٹریٹجی پیپر (پی آر ایس پی) پروجیکٹ (2002) کے کسلٹنٹ/ریسرچر رہ چکے ہیں۔

انہوں نے سات کتابوں کی تصنیف و تدوین کی ہے اور تحقیقی جرائد میں تحقیقی مقالے اور بھارت اور بیرون ملک شائع ہونے والی کتابوں میں ابواب تحریر کئے ہیں۔ ان کی چند تصنیفات کے نام ہیں: کنفلکٹ ٹرانسفورمیشن اِن ویسٹ ایشیا(2004)، سیٹلمنٹس اینڈ رِسسٹینس اِن دَ اکیوپائیڈ ٹیریٹریز (2005)، کانسٹیٹیوشنل پول بیٹل: اے اسٹڈی آف ایرانین پریسیڈنشیئل الیکشن 2005 (2008)، ایریا اسٹڈیز اِن انڈیا (2009)، عرب اسپرنگ اینڈ پروسپیکٹس آف پیس اِن ویسٹ ایشیا (2015)، اور پروسپیکٹس آف ہائر ایجوکیشن اینڈ کیپیسیٹی بلڈنگ: اے کیس اسٹڈی آف انڈیا اینڈ سری لنکا (2017)۔ 2017 ء میں پروفیسر گلریز کوہائی کمیشن آف انڈیا/ کولمبو یونیورسٹی، سری لنکا میں آئی سی سی آر کے باوقار مختصر مدتی چیئر پروفیسر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس سے قبل 2013ء میں ممبر اور ریسورس پرسن کے طور پر پروفیسر گلریز نے وزارت امور خارجہ، حکومت ہند کے زیر اہتمام پری انڈیا-افریقہ فورم چوٹی کانفرنس کے لئے گھانا اور سینیگال میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔

پروفیسر گلریز، ایشین ریویو انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز، چولالونگ کورن یونیورسٹی، بنکاک، تھائی لینڈ کے انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہیں۔ وہ موجودہ وقت میں امن بحالی کے دو طرفہ اور کثیر جہتی دونوں طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اعتماد سازی کے اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے اختصاص کے شعبہ جات میں تنازعات و نسلی تنازعات کا حل، سول سوسائٹی اور غربت کا خاتمہ شامل ہیں۔ پروفیسر گلریز نے امریکہ، ایران، پاکستان، لیبیا، روانڈا، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، برطانیہ، سینیگال، گھانا، سعودی عرب، کرغیزستان، سری لنکا اور کویت کی مختلف یونیورسٹیوں میں خطبات دئے ہیں اور متعدد کانفرنسوں و سیمیناروں میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : AMU Student Celebration اے ایم یو وائس چانسلر کا استعفیٰ، طلباء نے 'یوم نجات' منایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.