علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو ایکٹ 1920 کے سیکشن 19 (3) کے تحت اپنے پاس حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اور ایگزیکٹو کونسل (ای سی) کی جانب سے ڈپارٹمنٹ آف ویسٹ ایشین اسٹڈیز اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز کے پروفیسر محمد گلریز کو یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔

پروفیسر محمد گلریز کی تقرری اے ایم یو کے شعبہ پولیٹیکل سائنس میں لیکچرر کی حیثیت سے سنہ 1987 میں ہوئی تھی، سنہ 1991 میں ریڈر اور 2002 میں پروفیسر مقرر کیے گئے۔ پروفیسر گلریز یونیورسٹی کے مختلف عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ پروفیسر نعیمہ گلریز اے ایم یو ویمنس کالج میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: