مرادآباد: اترپردیش کے مختلف اضلاع کی طرح مرادآباد میں بھی ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں عزادروں نے شرکت کی۔ جلوس کے دوران حضرت علی کے پیغام کو ہم وطنوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ جلوس مرادآباد کے گورنمنٹ کالج چوک سے شروع ہو کر عیدگاہ حضرت شاہ مکمل صاحب درگاہ پہنچا۔ اس موقعے پر شاعر کاشیش وارثی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس جلوس میں تمام لوگوں نے شرکت کی۔ ہم نے اپنی طرف سے جلوس کو کامیاب بنانے اور حضرت علی کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی کیونکہ حضرت علی ہی انسانیت کے ہیغام کو دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم حضرت علی کے پیغام کو ہم وطنوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ سب کو پتہ چلے کہ حضرت علی کے علاوہ انسانیت کا پیغام دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ غورطلب ہے کہ حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت 13 رجب کا چاند پوری دنیا میں منایا جاتا ہے، اس سلسلے میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی محفل میلاد نیاز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ جلوس نکالے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:World Cancer Day in AMU اے ایم یو میں عالمی یوم کینسر منایا گیا
کاشیش وارثی نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کے ماننے والوں کو حضرت علی علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ حضرت علی علیہ السلام کا پیغام پوری دنیا اور ہر مذہب اور ذات کے لئے ہے۔ اسد مولائی نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے ہمیشہ لوگوں کو ایک ہی پیغام دیا کہ اللہ کی عبادت کرو۔ دین اسلام کے ماننے والوں کو انہوں نے روزے اور نماز کی پابندی کا حکم دیا۔ اس موقعے پر مرادآباد سے رکن اسمبلی ڈاکٹر ایس ٹی حسن، صوفی اسلامک بورڈ کے قومی سکریٹری کاشیش وارثی، اسد ملائی اور نیازی خاندان کے افراد موجود تھے۔