ETV Bharat / state

UP Election 2022: اترپردیش میں مسلمانوں کے مسائل پر عمار رضوی سے بات چیت - ڈاکٹر عمار رضوی سے انتخابات کے متعلق خصوصی بات چیت

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں عمار رضوی نے کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی نے گزشتہ پانچ برس میں عوام کےمسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کورونا میں آکسیجن کی قلت سے عوام کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ آگر حکومت کہتی ہے کہ کورونا آکسیجن کی قلت نہیں تھی تو غلط ہے۔Dr. Ammar Rizvi Former Acting Chief Minister of Uttar Pradesh

عمار رضوی
عمار رضوی
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 12:38 PM IST

Updated : Mar 2, 2022, 1:46 PM IST

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے5 مرحلے کے پولنگ ہو چکی ہے دو مرحلے کی پولنگ باقی ہے، جبکہ نتائج کا اعلان 10 مارچ کو ہوگا ایسے میں ریاست کی دوسری بڑی آبادی اقلیتوں کے مسائل پر تمام سیاسی جماعتیں بات کرنے سے پہلو تہی اختیار کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود اقلیتی طبقہ متحدہ طور پر نام نہاد سیکولر جماعتوں کی حمایت کرتا نظر آ رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے موجودہ صورتحال پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے اترپردیش کے سابق کارگزار وزیراعلی عمار رضوی سے خاص بات چیت کی ہے۔Exclusive Interview with Former Acting Chief Minister of UP

عمار رضوی

اس خصو صی بات چیت میں عمار رضوی نے کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی نے گزشتہ پانچ برس میں عوام کےمسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کورونا میں آکسیجن کی قلت سے عوام کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ آگر حکومت کہتی ہے کہ کورونا آکسیجن کی قلت نہیں تھی تو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سڑک، پانی اور گھر کی سہولت بلاتفریق ہر کسی کو فراہم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ اتر پردیش کی عوام ایک بار پھر بی جے پی کو حکو مت کی باگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک اقلیتوں کا سوال ہے اقلیتوں میں خاص طور پر مسلمان تعلیمی،معاشی اور سماجی سطح پر پسماندہ ہے۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ موجود ہے لیکن بد قسمتی کانگریس نے اسے نافذ نہیں کیا۔ سیاست میں بھی مسلمانوں کی نمائندگی کم ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے لیکن یہ مسائل گزشتہ پانچ برسوں کے پیداوار نہیں ہیں بلکہ آزادی کے بعد سے ہی مسلمانوں کے ساتھ یہ مسائل لاحق ہیں جو اب تک حل نہیں ہو سکے۔ نام نہاد سیکولر جماعتیں مسلمان کے ووٹ تو ضرور حاصل کررہی ہیں لیکن ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہیں۔

عمار رضوی نے کہا کہ بی جے پی کے حوالے سے مسلمانوں کا جو نظریہ قائم ہے وہ سراسر غلط ہے۔ بی جے پی بلاتفریق ملت و مذہب سے سبھی کو ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے بنیادی سہولت پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں بی ایس پی اور سماج پارٹی کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت نے مسلمانوں کو ان کی آبادی کے تناسب پر نمائندگی نہیں دی ہے۔ تاہم بی ایس پی کی یہ پالیسی نتیجے کی سیاست میں تبدیل ہونا مشکل ہے۔

بی جے پی کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کو ٹکٹ کیوں نہیں دے رہی ہے، یہ ان کی ایک الگ رائے ہو سکتی ہے تاہم بی جے پی کو بھی اس پر غور و فکر کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی میں آنجہانی اندرا گاندھی کے کہنے پر شامل ہوا تھا اور ایک مدت تک پارٹی میں رہ کر کام کرنے کا موقع ملا اس دوران 5 بار کابینی وزیر اور دو بار اترپردیش کا ایکٹنگ وزیر اعلی کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ جواہر لال نہرو سے لے کر کانگریس قد آور رہنماوں سے ایک الگ طریقے کی وارفتگی رہی۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی ،اور۔یوگی آدتیہ ناتھ کے طریقہ کار سے بھی متاثر ہوں یہی وجہ ہے کہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیا۔

مزید پڑھیں:UP Election 2022: لکھنو کے شمال حلقہ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار پوجا شکلا سے خاص بات چیت

انہوں نے کہا کہ بی جے پی پی اگرچہ جواہر لال نہرو کے پالیسیوں پر تنقید کرتی ہے تاہم اس تنقید کا صرف اتنا مقصد ہوتا ہے کہ وہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعت ہے اس کو تنقید کرنا بنیادی حق ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2022, 1:46 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.