ETV Bharat / state

راہل اور پرینکا گاندھی کو ہاتھرس متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اجازت

بالآخر اترپردیش پولیس نے راہل گاندھی کو ہاتھرس متاثرہ لڑکی کے خاندان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

Priyanka, Rahul Gandhi Allowed To Go To Hathras To Meet Victim Family
راہل اور پرینکا گاندھی کو ہاتھرس متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اجازت
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 4:31 PM IST

Updated : Oct 3, 2020, 5:17 PM IST

اترپردیش پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت 5 کانگریسی رہنماؤں کو ہاتھرس جاکر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔

راہل اور پرینکا گاندھی کو ہاتھرس متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اجازت

اطلاعات کے مطابق پی ایل پنیا اور غلام نبی آزاد راہل گاندھی کے ساتھ ہاتھرس جائیں گے اور اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار دلت لڑکی کے افراد خاندان سے ملاقات کریں گے جس کی کچھ روز قبل دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔

آج انتظامیہ نے صحافیوں کو بھی ہاتھرس گاؤں جاکر متاثرہ لڑکی کے خاندان سے ملاقات کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کی موت، اس کی جبراً آخری رسومات اور پولیس تحقیقات سے متعلق والدین و دیگر افراد خاندان کے احساسات سے واقفیت حاصل کی جاسکے۔

واضح رہے کہ تقریباً 15 روز سے زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی و درندگی کی شکار دلت لڑکی کی گذشتہ 29 ستمبر کو موت ہوگئی تھی جس کے بعد اترپردیش انتظامیہ نے لڑکی کی آخری رسومات والدین کی اجازت کے بغیر ادا کردیئے جس کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے مذمت کی ہے۔

یو پی پولیس نے ہاتھرس گاؤں کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا ہے اور وہاں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ میڈیا کو بھی آخری رسومات کی رپورٹنگ سے روکا گیا اور متاثرہ خاندان سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گذشتہ دو روز قبل راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو بھی متاثرہ خاندان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ انہیں نوئیڈا قریب روک دیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 3, 2020, 5:17 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.