ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی کو خط لکھ کر بنکرز کے لیے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کا مطالبہ کیا

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بنکروں کی پریشانیوں کے بارے میں ایک خط لکھا ہے۔

پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی کو خط لکھ کر بنکرز کے لیے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کا مطالبہ کیا
پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی کو خط لکھ کر بنکرز کے لیے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 12:14 PM IST

خط میں پرینکا گاندھی نے بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ وارانسی کے بنکرز کچھ عرصے سے کافی پریشان اور مایوس ہیں۔ بنارس کی مشہور ساڑی بنانے والے بنکرز کے اہل خانہ مالی تنگی سے دوچار ہیں۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وبا اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بنکرز کا کاروبار ختم ہوچکا ہے جبکہ ان کی دستکاری کی اترپردیش میں صدیوں سے روشن تاریخ ہے۔ اترپردیش حکومت کو اس مشکل دور میں ان کی مکمل مدد کرنی چاہیے۔

پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یو پی اے حکومت نے 2006 میں فلیٹ ریٹ پر بنکروں کو بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور نافذ کیا گیا تھا۔ لیکن موجودہ حکومت اس اسکیم کو ختم کرکے بنکروں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنکروں نے بجلی معاملہ کو لیکر ایک ستمبر سے ہڑتال کیا تھا جس کے بعد حکومت نے بنکروں کو یقین دلایا تھا کی ان کے مطالبات کو تسلیم کرلیا گیا ہے تاہم حکومت نے کوئی عملی اقدامات نہیں کیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر بنکر دوبارہ ہڑتال پر ہیں ہڑتال کو آج 14 دن ہوگیے ہیں لیکن سرکار کو کوئی نمائندہ بنکروں سے بات چیت بھی نہیں کرنے گیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے خط میں بنکروں کے تین بڑے مطالبات کیے ہیں۔

1۔ فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کرنے کی اسکیم کو بحال کیا جائے۔

2۔ بنکروں کو بجلی بل کے نام پر پریشان نہ کیا جائے۔

3۔ بنکروں کے بجلی کے کنکشن نہ کاٹے جائیں۔ بجلی کنکشن جو کاٹے گئے ہیں انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.