کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا قافلہ دہلی سے رام پور جاتے ہوئے اتر پردیش کے امروہہ ضلع کے قصبے زویا کی قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔
پرینکا گاندھی کے ساتھ ریاستی صدر اجے کمار للو اور تمام رہنما بلس پور کے کسان نورت سنگھ کے ضیافت پروگرام میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ 26 جنوری کو ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد میں نوریت سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔
جوںہی پرینکا گاندھی کا قافلہ زویا پہنچا، بی جے پی رہنما وریندر چودھری کی کار سے قافلے کی ٹکر ہو گئی۔ جس کے بعد ایک کے بعد ایک کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اس معاملے میں، یہ معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ نائب صدر رویندر چودھری کا کوئی جاننے والا پرشانت نام شخص گاڑی چلا رہا تھا۔
حادثے کے بعد، پرینکا گاندھی رام پور کے لئے روانہ ہوگئیں۔ پولیس نے حادثہ شدہ گاڑیوں کو اپنے قبضہ میں کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ریحانہ اور گریٹا کے ٹویٹ پر بھارت کی سرکردہ شخصیات کا ردعمل
اس حادثے کے حوالے سے کانگریس کے ریاستی سکریٹری سچن چودھری نے بی جے پی رہنماؤں پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ حادثہ جان بوجھ کر انجام دیا گیا ہے۔'