ETV Bharat / state

UP Election 2022: کسان کے ٹریکٹر پر سوار ہو گئیں پرینکا گاندھی

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 10:37 PM IST

اترپردیش امسبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections 2022 کو لیکر تمام پارٹیاں کمر کس لی ہیں۔ تو وہیں تمامی سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور کیمپین کر رہے ہیں۔ اسی درمیان پرینکا گاندھی نے دکانوں پر جا کر لوگوں سے ملاقات کی اور ڈالنے کی اپیل کی۔

پرینکا گاندھی نے گنے لے جا رہے نوجوان سے ٹریکٹر پر گفتگو کیں

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے غازی آباد کے وجے نگر سے ڈور ٹو ڈور مہم Door to Door Campaign کا آغاز کیا۔

پرینکا گاندھی نے دکانوں پر جا کر لوگوں سے ملاقات کی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوپی کے نوجوان اس بار تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔

راستے میں پرینکا گاندھی نے ٹریکٹر پر گنے لے جانے والے ایک نوجوان کو روکا۔ اس سے بات کی۔ اس دوران پرینکا خود ٹریکٹر پر بیٹھ گئیں اور ٹریکٹر چلانے والے نوجوان سے بات کی۔

نوجوان یوگیش چودھری نے انہیں بتایا کہ وہ ایک کسان کے بیٹے ہیں۔

اس نوجوان نے بتایا کہ تین سال ہوگئے، فوج میں بھرتی نہیں ہوئی۔ بچوں کی عمریں گزر چکی ہیں۔ ہم نوجوان پریشان ہیں۔آج لوگ بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

  • कल आपने उप्र के मुख्यमंत्री की झूठे आंकड़ों वाली प्रेस कांफ्रेंस देखी।

    अब देखिए जनता की प्रेस कांफ्रेंस। ये नौजवान किसान का बेटा है और आर्मी की भर्ती व अन्य भर्तियों को लेकर दुखी है।

    किसान और नौजवान की परेशानी बयां कर रहा है।

    यही है उत्तरप्रदेश की असली आवाज। pic.twitter.com/VNBY7UPPcr

    — Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) February 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس نوجوان کی بات سن کر پرینکا گاندھی نے اپنا منشور پڑھ کر سنایا۔

اس نوجوان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا ویڈیو ٹوویٹر پر شیئر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے لکھا، 'کل آپ نے جھوٹے اعداد و شمار کے ساتھ یوپی کے وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس دیکھی۔ اب عوام کی پریس کانفرنس دیکھیں۔ یہ نوجوان ایک کسان کا بیٹا ہے اور فوج کی بھرتی اور دیگر بھرتیوں سے دکھی ہے۔ کسان اور نوجوان اپنی پریشانی بتا رہے ہیں۔ یہ اتر پردیش کی حقیقی آواز ہے۔

پرینکا گاندھی نے دکانوں پر جا کر لوگوں سے ملاقات کی اور کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Congress 'Ladki hoon, Lad Sakti hoon' in MP: اترپردیش کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی 'لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں' مہم کی شروعات

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ میں سخت محنت کر رہی ہوں۔ عوام میں جا کر بتا رہی ہوں کہ الیکشن میں جس طرح کی بحث ہو رہی ہے، اسے بدلنا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ گرمی اور چربی کے بجائے بھرتیوں کی بات کریں۔ ترقی کی بات کریں۔ سیاست کو بدلنا ہوگا۔'

پرینکا نے کہا کہ چھوٹے تاجر پریشان ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں پریشانی ہوئی، آج بھی انہیں اسی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.