مہوبہ کے میٹرنٹی ہسپتال کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'کورونا بحران میں طبی خدمات چست و درست ہونی چاہیے مگر مہوبہ میں میٹرنٹی ہسپتال کا یہ حال ہے۔ آپ نے بریلی، گورکھپور کے ہسپتالوں میں بھی بدنظمی کی حالت دیکھی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'لکھنؤ میں طبی خدمات کے اوپر بیان دینے والے وزیر اعلی کی دلچسپی ان حالات میں بہتری میں کم اور انہیں چھپانے میں زیادہ ہے'۔
کانگریس کی رہنما کی جانب سے شیئر کئے گئے ویڈیو میں ہسپتال میں پانی بھرا ہوا ہے اور پانی کی پرواہ کئے بغیر ملازم اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔'
اس سے پہلے پرینکا گاندھی واڈرا نے بریلی کے راج شری ہسپتال کا ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں چھت سے تیزی سے پانی گر رہا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے حالانکہ بعد میں صفائی دیتے ہوئے اسے پانی کی ٹنکی کا لیکیج بتایا تھا اور درست کر دینے کی بات کہی تھی۔