ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی نے یوپی کے دیہی علاقوں میں 10 لاکھ کورونا کٹ بھیجی

کانگریس نے ایک بیان جاری کر کے اس پہل کو کورونا کی دوسری لہر میں عوام کے لیے 'سیوا ستیہ گرہ' کی شروعات قرار دیا اور کہا کہ پرینکا گاندھی کی جانب سے بھیجی گئی دواؤں کی پہلی کھیپ لکھنؤ کے آس پاس کے اضلاع میں تقسیم کے لیے بھیجی گئی ہیں۔

پرینکا نے یوپی کے گاؤں میں 10 لاکھ کٹ بھیجی

author img

By

Published : May 29, 2021, 10:28 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کے گاؤں میں تقسیم کے لیے کورونا وبا کے علاج کی 10 لاکھ دواؤں کی کٹ اور سینیٹائزر بھیجی ہے۔

کانگریس نے ہفتے کے روز یہاں جاری بیان میں کورونا کی دوسری لہر میں اسے عوام کے لیے 'سیوا ستیہ گرہ' کی شروعات قرار دیا اور کہا کہ پرینکا واڈرا کی جانب سے بھیجی گئی دواؤں کی پہلی کھیپ لکھنؤ کے آس پاس کے اضلاع میں تقسیم کے لیے بھیجی گئی ہے۔

پارٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا علاج کٹ سے گاؤں میں ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کو راحت ملے گی۔ پارٹی نے بتایا کہ تمام کٹ میں چھ دواؤں کے پتے ہیں۔ ہر دوا کے استعمال کرنے کی ہدایت بھی کٹ پر تحریر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.