ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi Condolence Message پرینکا گاندھی نے پروفیسر شارب ردولوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا - پروفیسر شارب ردولوی سے متعلق اہم نیوز

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اردو ادب کی ممتاز شخصیت و نقاد پروفیسر شارب ردولوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیج کر رنج و غم کا اظہار کیا۔ Sharib Rudaulvi Demise

Priyanka Gandhi Condolence Message
پرینکا گاندھی نے پروفیسر شارب ردولوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 8:24 AM IST

لکھنؤ: کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اردو ادب کی ممتاز شخصیت و نقاد پروفیسر شارب ردولوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیج کر رنج و غم کا اظہار کیا۔ کانگریس پارٹی کے یوپی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شاہنواز عالم نے ان کے اہل خانہ کو بھیجے گئے تعزیتی خط کو سپرد کیا اور تعزیت پیش کی۔ انہوں نے پروفیسر ردولوی کے انتقال کو ملک کی دانشورانہ طبقے و اردو زبان و ادب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما شمیم ​​خان، رابن ورما، رضوان احمد شارب ردولوی کے بھانجےسید عاصم رضا کے نام تعزیتی خط کو حوالے کرتے ہوئے موجود تھے۔
واضح رہے کہ اردو کے ممتاز نقاد پروفیسر شارب ردولوی گزشتہ روز 18 اکتوبر کو لکھنو کے اپولو ہسپتال میں آخری سانس لی۔ انہوں نے 91 برس کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا۔ 10 اکتوبر کو لکھنو کے اپولو ہسپتال میں انہیں ایڈمٹ کرایا گیا تھا، مسلسل بخار آنے کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہو گئے تھے، لیکن جب جانچ رپورٹ آئی تو ڈینگو کا انکشاف ہوا۔ تقریبا ایک ہفتہ سے زائد ہسپتال میں ایڈمٹ رہے لیکن افاقہ نہیں ہوا اور مالک حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

پروفیسرشارب کو اردو داں طبقہ قدر کی نگاہوں سے دیکھتا ہے۔ موجودہ دور میں ان کے ہزاروں شاگرد موجود ہیں جو الگ الگ میدان میں اردو زبان و ادب کے حوالے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پروفیسر شارب نے کئی اہم کتابیں تصنیف کی ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر خوب مقبول ہوئی ہیں۔ ان کی انتقال پر تعزیتی پیغام اور نشستوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کانگرس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.