ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی ماگھ میلا میں شرکت کے لیے پریاگ راج پہنچی - پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی، مونی اماوسیا کے اسنان تہوار کے دن پریاگراج پہنچی ہیں۔ ہوائی اڈے سے پرینکا گاندھی سیدھے اپنے آبائی گھر آنند بھون جائیں گی۔

پرینکا گاندھی ماگھ میلا میں شرکت کے لیے پریاگراج پہنچی

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 3:53 PM IST

کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی پریاگراج پہنچ گئی ہیں۔ ہوائی اڈے پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پرینکا گاندھی کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر ہی کانگریس پارٹی کے کارکنان نے پرینکا گاندھی کو سلامی پیش کی۔ پریاگراج میں مونی اماوسیا کے دن سنگم اسنان کرنے کے بعد پرینکا شنکراچاریہ سوروپانند سرسوتی کا آشرواد لینے ان کے آشرم بھی جائیں گی۔

پرینکا گاندھی مونی اماوسیا کے اسنان تہوار کے دن پریاگراج پہنچی ہیں۔ ہوائی اڈے سے پرینکا گاندھی سیدھے اپنے آبائی گھر آنند بھون جائیں گی وہاں سے کانگریس کارکنان سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی اریل گھاٹ جائیں گی جہاں سے بذریعہ کشتی سنگم اسنان (غسل) کرنے جائیں گی۔

اس دوران پرینکا گاندھی کے ساتھ ان کے بچے اور چند دیگر افراد کو بھی دیکھا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر مون (خاموش) نظر آئیں پرینکا مونی اماوسیا کے سنان تہوار پر سنگم میں عقیدت کا غوطہ لگانے پہنچی۔ پرینکا ہوائی اڈے پر بالکل خاموش نظر آئیں۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ان سے کچھ بات کرنے کی کوشش کی تو پرینکا گاندھی خاموش رہیں اور انہوں نے کسی کو بھی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ : لاک ڈاؤن کے بعد اسکولوں میں لوٹی رونق

پرینکا گاندھی مونی اماوسیا کے دن پریاگراج کے اس دورے پر تقریباً 4 گھنٹہ تک پریاگراج میں رہیں گی۔ شام 4 بجے کی طیارے سے وہ دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔ اس 4 گھنٹہ کے دوران پرینکا گاندھی نہ صرف اپنے آبائی مکان جائیں گی بلکہ سنگم میں اسنان کرنے کے بعد شنکراچاریہ سوروپانند سرسوتی کا آشرواد لینے بھی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.