پرینکا گاندھی وڈرا نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ 'اترپردیش کے وزیراعلی جی کا یہ بیان سنا۔ حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق تقریبا پچیس لاکھ لوگ ریاست میں لوٹ چکے ہیں۔ وزیراعلی جی کے بیان کی بنیاد پر ان میں سے مہاراشٹر سے لوٹنے والے 75 فیصد، دہلی سے لوٹنے والے 50 فیصد اور دیگر ریاستوں سے لوٹنے والے 25 فیصد لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔'
انہوں نے سوال کیا کہ 'کیا وزیراعلی جی کا مطلب ہے کہ اترپردیش میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ مگر ان کی حکومت کے اعدادوشمار تو متاثروں کی تعداد 6228 بتارہے ہیں۔ ان کے ذریعہ بتائے گئے انفیکشن کے اعدادوشمار کی بنیاد کیا ہے۔ لوٹنے والے غیر مقیموں میں انفیکشن کا یہ فیصد آیا کہاں سے اور اگر یہ صحیح ہے تو ریاست میں اتنے کم ٹسٹ کیوں ہورہے ہیں۔ یاتو یہ اعدادوشمار اترپردیش کی حکومت کے دیگر اعدادوشمار کی طرح غیر مصدقہ ہیں اور غیر ذمہ دار ہیں۔
اترپردیش کی انچارج نے کہا کہ 'اگر وزیراعلی جی کے بیان میں سچائی ہے کہ تو حکومت پوری شفافیت کے ساتھ ٹسٹنگ، انفیکشن کا ڈاٹا اور دیگر تیاریوں کے سلسلے میں عوام سے اشتراک کریں اور یہ بھی بتائیں کہ انفیکشن پر قابوپانے کی کیا تیاری ہے'۔
کورونا پر یوگی متضاد بیان دے رہے ہیں: پرینکا - وزیراعلی جی کا یہ بیان
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ 'کورونا انفیکشن کے سلسلے میں لوگوں کی تعداد پر ان کے متضاد بیانوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور انفیکشن سے متاثروں کے اعدادوشمار پوشیدہ رکھ رہے ہیں۔
![کورونا پر یوگی متضاد بیان دے رہے ہیں: پرینکا کورونا پر یوگی متضاد بیان دے رہے ہیں: پرینکا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7349302-414-7349302-1590474182111.jpg?imwidth=3840)