ETV Bharat / state

UP Assembly Polls: یوپی کے ہر ضلع میں جھلکاری بائی اسکل اسکول کھولے جائیں گے: پرینکا گاندھی - جھلکاری بائی اسکل اسکول

پرینکا گاندھی واڈرا( Priyanka Gandhi Vadra) نے جانبازجھلکاری بائی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو ہر ضلع میں لڑکیوں کے لیے جانباز جھلکاری بائی جی کے نام پر ہر ضلع میں اسکل اسکول کھولے جائیں گے۔ اسکل سکولوں میں لڑکیوں کو ہنر مندی کی تربیت دی جائے گی۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Nov 22, 2021, 6:36 PM IST

اترپردیش کی کانگریس جنرل سیکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا ( Congress General Secretary Priyanka Gandhi) نے مجاہد آزادی رانی لکشمی بائی کی فوج کی اہم رکن جھلکاری بائی( Jhalkari Bai) کے یوم پیدائش پر آج کہا کہ اگر ان کی پارٹی اترپردیش میں اقتدار میں آتی ہے تو ہر ضلع میں خواتین کے لئے جھلکاری بائی اسکل اسکول کھولے جائیں گے۔

کانگریس جنرل سیکریٹری نے جانبازجھلکاری بائی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، 'لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں'۔ خواتین میں ہنر مندی اور قابلیت کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں لڑکیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے بہادر جھلکاری بائی کے نام پر اسکول کھولے جائیں گے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’جانبازجھلکاری بائی جی کو خراج عقیدت۔ کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو ہر ضلع میں لڑکیوں کے لیے جانباز جھلکاری بائی جی کے نام پر ہر ضلع میں اسکل اسکول کھولے جائیں گے۔ اسکل سکولوں میں لڑکیوں کو ہنر مندی کی تربیت دی جائے گی۔ لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.