ETV Bharat / state

کسان پنچایت میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا - کسانوں کے بقایا رقم

پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دو جہاز کے لیے سولہ ہزار کروڑ روپے خرچ کر سکتے ہیں لیکن کسانوں کی بقایا رقم پندرہ ہزار کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کرسکتے ہیں۔

کسان پنچایت: پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 10:22 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بگہرا میں کانگریس پارٹی کے ذریعہ ایک کسان پنچایت کا انعقاد کیا گیا، جس میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پرینکا گاندھی بھی شرکت کی۔ پرینکا گاندھی نے کسان پنچایت سے خطاب کیا۔

کسان پنچایت: پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

اپنے خطاب کے دوران پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کے خلاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہزاروں کی تعداد میں کسان تینوں زرعی قوانین کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ یہ تینوں قوانین کسانوں کے خلاف ہیں اور ملک کے بڑے بڑے صنعتکاروں کے حق میں ہیں۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد محض تقریر کرنا نہیں بلکہ میں یہاں عوام سے بات کرنے آئی ہوں۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دو جہاز کے لیے سولہ ہزار کروڑ روپے خرچ کر سکتے ہیں لیکن کسانوں کی بقایا رقم پندرہ ہزار کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کرسکتے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے ملک میں تیل کی بڑھتی قیمتوں پر کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بیٹوں کو سرحد پر بھیجنے والے کسانوں کی بے عزتی کی گئی'

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کی جہاں بھی کسانوں پر ظلم ہو رہا ہے، وہاں کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.