ETV Bharat / state

' اجتماعی جنسی زیادتی پر خاتون کمیشن کی رکن کے بیان شرمناک ' - متاثرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ

پرینکا نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی خاتون کمیشن کی رکن چندرمکھی دیوی نے جمعرات کو متاثرہ خاندان سے ملنے کے بعد کہا کہ متاثرہ شام کے وقت باہر نہیں جاتی تو یہ گینگ ریپ نہیں ہوتا۔

Priyanka Gandhi
پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:44 PM IST

Updated : Jan 8, 2021, 5:03 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کے بدایوں میں ریپ کے واقعہ پر قومی خاتون کمیشن کی رکن کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ایسی سوچ کے ساتھ خواتین کی حفاظت کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

محترمہ واڈرا نے فیس بک پوسٹ پر کہا 'کیا اس طرح کے سلوک سے ہم خواتین کی حفاظت کو یقینی بنا پائیں گے۔ خاتون کمیشن کی رکن ریپ کے لئے متاثرہ کو قصوروار ٹھہرا رہی ہیں۔ بدایوں انتظامیہ کو یہ فکر لاحق ہے کہ اس کیس کا سچ سامنے لانے والی متاثرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ لیک کیسے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بدایوں سانحہ کے خلاف عآپ کا احتجاج، یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ

انہوں نے کہا، 'یاد رکھیے اس وقت ایک اور اندوہناک ریپ کے معاملے میں مرادآباد کی متاثرہ موت سے جنگ لڑ رہی ہے۔ خواتین اس انتظامی نظام کواور اس بدزبانی کو معاف نہیں کریں گی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی خاتون کمیشن کی رکن چندرمکھی دیوی نے جمعرات کو متاثرہ خاندان سے ملنے کے بعد کہا کہ متاثرہ شام کے وقت باہر نہیں جاتی تو یہ گینگ ریپ نہیں ہوتا۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 8, 2021, 5:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.