ETV Bharat / state

یوگی حکومت مزدوروں کی بسوں کو جانے کی اجازت دے: پرینکا گاندھی - gaziabad

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش حکومت سے گزارش کی کہ مہاجر مزدوروں کے لے جانے والی بسیں جو راجستھان بارڈر پر کھڑی ہیں انہیں جانے کی اجازت دی جائے۔

Priyanka Gandhi
Priyanka Gandhi
author img

By

Published : May 20, 2020, 11:41 PM IST

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب مصائب و آلام برداشت کرتے ہوئے شدید گرمی میں پیدل چلنے والے مزدوروں کو گھر بھیجنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے لہٰذا اترپردیش حکومت کو نوئیڈا اور غازی آباد بارڈر پر کھڑی ہوئی بسوں سے مہاجر مزدوروں کو لے جانے کی فوراً اجازت دینی چاہیے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'ان کی پارٹی کے کارکنان نے ڈیڑھ ہزار سے زائد بسوں کا انتظام ان مزدوروں کو گھروں تک پہنچانے کے لیے کیا ہے اور تمام بسیں غازی آباد اور نوئیڈا بارڈر پر کھڑی ہیں، مزدوروں کے مفاد میں اترپردیش حکومت کو ان بسوں کے چلائے جانے کی اجازت دینی چاہیے۔

پرینکا نےکہا کہ 'ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اجازت ملنے کے بعد 17 مئی کو 500 بسیں اور 19 مئی کو 900 بسیں نوئیڈا، غازی آباد میں کھڑی ہیں لیکن حکومت ان بسوں کو مزدوروں کو لے کر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بسوں کو چلنے دیا جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ اگر اجازت مل گئی ہوتی تو اب تک 90 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہوتے۔

پرینکا گاندھی کے مطابق کانگریس اب تک 67 لاکھ مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکی ہے جن میں سے 60 لاکھ محض اترپردیش کے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.