ETV Bharat / state

اتر پردیش کو جرائم سے پٌر ریاست بنادیا گیا ہے: پرینکا

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 7:40 PM IST

پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ آج اتر پردیش مجرمین کے لیے جنت بن چکا ہے اور ریاست میں چوری، قتل، خواتین اور دلتوں کے خلاف جرائم عام ہوگئے ہیں۔ ریاست کی یوگی حکومت بے بس ہوچکی ہے اور ان جرائم کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

پرینکا گاندھی وڈرا
پرینکا گاندھی وڈرا

اتر پردیش کی انچارج اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کو کہا کہ یوگی حکومت ، جو اتر پردیش کو "جرائم سے پاک" بنانے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی،اس نے اسے " جرائم سے پُر "ریاست بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اتر پردیش مجرمین کے لیے جنت بن چکا ہے اور ریاست میں چوری ، قتل ، خواتین اور دلتوں کے خلاف جرائم عام ہو گئے ہیں۔ ریاست کی یوگی حکومت بے بس ہوچکی ہے اور ان جرائم کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق خواتین اور دلتوں کے خلاف جرائم ، قتل اور اغوا کے پرتشدد جرائم میں یوپی سرفہرست ہے۔ ریاستی حکومت کے دعوؤں کے برعکس اتر پردیش میں جرائم راج اپنے عروج پر ہے۔

اس کے ساتھ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'کرائم فری اسٹیٹ' کا وعدہ تھا لیکن وزیراعلی نے اتر پردیش کو 'کرائم سے پر ریاست' بنادیا۔

مزید پڑھیں:سنہ 2020 میں فرقہ وارانہ معاملات میں دو گنا اضافہ: سرکاری اعداد و شمار

این سی آر بی کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے ریاست کے انچارج اور جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ریاست میں قتل کے 3779 ، دلتوں کے خلاف جرائم کے 12714 ، خواتین کے خلاف جرائم کے 49385 اور تشدد کے 51983 واقعات ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.