ETV Bharat / state

Private Schools in Deep Crisis: رامپور کے پرائیویٹ اسکولز معاشی بحران کا شکار - کورونا وبا کے سبب اسکول کی معاشی حالت ابتر

رامپور کے سینٹ حارث پبلک اسکول میں پرائیویٹ اسکولوں کے منتظمین کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ آر ٹی ای کے تحت پرائیویٹ اسکولوں میں 25 فیصد زیر تعلیم غریب بچوں کی فیس حکومت کی جانب سے گزشتہ دو برس سے ادا نہیں ہو رہی ہے جس سے اسکول منتظمین کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Implications of Corona for Low-cost Private Schools

پرائیویٹ اسکولز
پرائیویٹ اسکولز
author img

By

Published : Apr 24, 2022, 9:46 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں قائم سینٹ حارث پبلک اسکول میں مختلف پرائویٹ اسکولوں کے منتظمین کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ دو سالوں سے آر ٹی ای کے تحت زیر تعلیم بچوں کی حکومت کی جانب سے فیس ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ جس سے اسکولوں کی انتظامیہ کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Implications of Corona for Low-cost Private Schools

پرائیویٹ اسکولز
  • رامپور کے سینٹ حارث پبلک اسکول میں پرائیویٹ اسکولوں کے منتظمین کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ آر ٹی ای کے تحت پرائویٹ اسکولوں میں 25 فیصد زیر تعلیم غریب بچوں کی فیس حکومت کی جانب سے گزشتہ دو برس سے ادا نہیں ہو رہی ہے جس سے اسکول منتظمین کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    جنتا چلڈرن اکیڈمی کے ناظم ذیشان خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ دو برس سے فیس ادا نہیں ہوئی ہے جبکہ وہ تمام بچوں پر یکساں کوشش کرکے تعلیم دے رہے ہیں۔

    کلام آزاد پبلک اسکول کے ناظم بابو علی خاں ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کووڈ کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے تحت پرائویٹ اسکول پہلے ہی معاشی بحران کا شکار تھے۔ اس کی وجہ سے ضلع کےسینکڑوں اسکول بند بھی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے کئی اخراجات ہوتے ہیں، جو ٹیوشن فیس پر ہی منحصر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد از جلد اسکولوں کو فیس ٹرانسفر کرے تاکہ اسکولوں میں تعلیم کا نظم برقرار رہ سکے۔

    اس میٹنگ کا انعقاد بیسک شکشا کلیان سمیتی کے زیر اہتمام کیا گیا۔ سمیتی کے ضلع صدر یوگیش شرما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ کی جانب توجہ دے،پرائویٹ اسکولوں کے منتظمین کے ساتھ ہی بچوں کے سرپرست بھی مشکلات میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آر ٹی ای کے تحت بچوں کے کورس اور ڈریس کی رقم جو بچوں کے ایکوائنٹ میں آتی تھی وہ بھی گزشتہ دو برس سے نہیں آئی ہے۔

    مزید پڑھیں:Parents Protest on School Fees: اسکول فیس میں اضافے کے خلاف والدین کا احتجاج

دراصل 2009 میں رائٹ ٹو ایجوکیشن کے تحت ایک قانون پاس کیا گیا تھا جس کے تحت ہر پرائیویٹ اسکول کے لئے لازم کیا گیا تھا کہ وہ اپنے اسکول میں 25 فیصد غریب بچوں کو داخلے دے گا۔ جس پر تمام پرائیویٹ اسکولوں نے بخوبی عمل بھی کیا۔ لیکن اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں کے اکاؤنٹ میں ان بچوں کی فیس نہیں پہنچ رہی ہے جس سے اسکولوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.